سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا
Web Desk
19 October 2026
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں ہفتے کے پہلے کاروباری روز اتار چڑھاؤ کے بعد منفی رجحان غالب رہا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس (KSE-100 Index) 450 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ منفی زون میں بند ہوا۔
کاروباری روز کے آغاز پر ہی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس میں 500 پوائنٹس سے زائد کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 1 لاکھ 65 ہزار 900 پوائنٹس کی سطح سے نیچے چلا گیا۔ اگرچہ دن بھر مارکیٹ میں خریدو فروخت کا شدید اتار چڑھاؤ جاری رہا، تاہم اختتام پر مارکیٹ بحال نہ ہو سکی اور KSE-100 انڈیکس 453 پوائنٹس کمی کے بعد 1 لاکھ 65 ہزار 966 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق آج کے روز اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 10 کروڑ 86 لاکھ 9 ہزار 886 شیئرز کا لین دین ہوا، جن کی مالیاتی قدر 8 ارب 25 کروڑ 97 لاکھ 6 ہزار 643 روپے ریکارڈ کی گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس 1 لاکھ 66 ہزار 419 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان نے سلامتی کونسل میں ویٹو پاور کی توسیع کی مخالفت کر دی
27 October 2026
قصور: 2 نابالغ بچیوں کے زبردستی نکاح کی کوشش ناکام بنا دی گئی
27 October 2026
آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان
27 October 2026
سردیوں میں صارفین کو روزانہ صرف 8 گھنٹے گیس ملنے کا امکان
27 October 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران مثبت رجحان
27 October 2026
پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا: مریم نواز
27 October 2026
ایف ڈبلیو او کی کارکردگی انتہائی ناقص، ایوان مطمئن نہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی
27 October 2026
بلاول بھٹو زرداری کا کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دینے کا مطالبہ
27 October 2026