خاتون ٹیچر کے خلاف بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی کی اپیل خارج
Web Desk
19 October 2026
وفاقی آئینی عدالت نے خاتون ٹیچر کے خلاف بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی کی اپیل خارج کرتے ہوئے ان کے حق میں فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ قائم مقام چیف جسٹس جسٹس حسن اظہر رضوی نے سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ خاتون نے پی ایچ ڈی کے بعد تین سالہ مدت پوری کی اور یونیورسٹی نے خود ان کی رخصت کی درخواستیں منظور کی تھیں، اب یونیورسٹی انہیں بلاوجہ تنگ کر رہی ہے۔ یونیورسٹی کے وکیل نے موقف اپنایا کہ خاتون کو 56 لاکھ روپے کی اسکالر شپ دی گئی تھی اور وہ تین سالہ مدت میں 196 دن رخصت پر رہیں، جس پر قائم مقام چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ منظور شدہ رخصت کو کیسے چیلنج کیا جا سکتا ہے اور سرکار کے خرچے پر پی ایچ ڈی کرانے کے باوجود اسسٹنٹ پروفیسر کی سیٹ پر باہر سے بندہ کیوں لایا گیا۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد یونیورسٹی کی اپیل مسترد کر دی۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026