LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بلٹ پروف اور لگژری گاڑیوں کی وائرل ویڈیو کا معاملہ، مزید تین افراد گرفتار بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.6 ریکارڈ پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگِ میل ،شین زو-24کی لانچنگ کی مشق کامیابی سے مکمل پاکستان میں جوہری سلامتی پر عالمی اجلاس آج سے شروع ہوگا مریم نواز کا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کرنیوالے سکھ یاتریوں کا خیرمقدم خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری موسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کیلئے بڑا خطرہ بن چکی: مصدق ملک میرعلی سے دہشت گردوں کا چھپایا گیا اسلحہ اور بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی

روس اور یوکرین کے درمیان جنگ ختم کرانے کیلئے مذاکرات کر رہا ہوں: امریکی صدر

Web Desk

19 October 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ روس کے حوالے سے ان کی پالیسی اور فیصلے بالکل واضح ہیں، اور وہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری ہلاکت خیز جنگ کے خاتمے کے لیے سنجیدہ مذاکرات کر رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ ایسا کوئی اقدام نہیں کرنا چاہتے جس سے نادانی میں روس مذاکرات کی میز سے اٹھ کر چلا جائے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ امن مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہو رہی ہے، جس میں قیدیوں اور یرغمالیوں کی رہائی کے امور بھی شامل ہیں۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ روس فی الحال ایران کی مدد کے لیے انتہائی کم اقدامات کر رہا ہے یا شاید کچھ بھی نہیں، حالانکہ وہ اس سے کہیں زیادہ کر سکتا ہے، اور وہ چاہتے ہیں کہ حالات ایسے ہی رہیں۔

تاہم، امریکی صدر نے یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب تک “احمق لوگ” اس میں رکاوٹ نہیں ڈالتے معاملات بہتر رہیں گے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ زیلنسکی روس کے اندر ڈیزل صاف کرنے والی ریفائنریز کو نشانہ بنا رہے ہیں، جن حملوں کے باعث عالمی ڈیزل مارکیٹ اور امریکہ کو شدید معاشی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ ٹرمپ کے مطابق اس صورتِ حال کی وجہ سے امریکی کسان، مویشی پالنے والے اور ہر شعبے کا کاروبار بھاری نقصان کا شکار ہے، جبکہ روس اس کے باوجود کم قیمت پر دنیا کو لاکھوں بیرل ڈیزل فراہم کر رہا ہے اور یوکرینی صدر کو اس کی کوئی پروا نہیں۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ سچ تو یہ ہے کہ یورپ کی جانب سے دی جانے والی خطیر رقوم اور سابق صدر جو بائیڈن کے دور میں فراہم کردہ فوجی و مالی امداد کے باوجود یوکرین کے رہنما اس جنگ کا خاتمہ نہیں چاہتے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یوکرین دو سال قبل اس کے مقابلے میں کہیں بہتر امن معاہدہ کر سکتا تھا، مگر اب اس کا ملک تباہ حال ہو چکا ہے، وسیع علاقے ہاتھ سے نکل چکے ہیں، بحری حدود محدود ہو چکی ہیں اور اس کی بڑی تعداد میں مرد آبادی ہلاک یا شدید زخمی ہو چکی ہے۔