LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی امریکا مطالبات تسلیم کرے تو آبنائے ہرمز چند گھنٹوں میں کھول سکتے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانےکی مہلت دیدی یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہیے: ملک احمد پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات، ریلی ملتوی کرنے کی درخواست وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے انتخابی اصلاحات کیلئے برابری کی نمائندگی دی جائے: بیرسٹر گوہر علی بچوں کے سوشل میڈیا استعمال، آن لائن ہراسانی اور بلیک میلنگ متعلق کیس میں اہم پیش رفت پاکستان نےعالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کیا: پرتگال محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال نئے صوبوں کے حق میں کراچی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع کرے گا: مصطفیٰ کمال انڈونیشیا: فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان اور پرتگال میں شراکت داری کا نیا دور

روس کا ایران اور امریکہ سے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر واپس آنے کا مطالبہ

Web Desk

19 October 2026

بحرین کے دارالحکومت منامہ میں خلیج تعاون کونسل (GCC) کے رکن ممالک کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے بھی خصوصی شرکت کی۔

اجلاس کے دوران خلیجی ممالک نے روس پر زور دیا کہ وہ ایران کے ساتھ اپنے قریبی سفارتی و سیاسی روابط کا استعمال کرتے ہوئے خلیجی ریاستوں کی خودمختاری کا احترام یقینی بنائے۔ منامہ مذاکرات میں مشرقِ وسطیٰ اور بالخصوص خلیجی خطے کی سیکیورٹی صورتِ حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر روس نے خطے میں پائیدار امن کے لیے ایک مشترکہ سیکیورٹی ڈھانچہ قائم کرنے کی تجویض پیش کی۔

روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے خطے کو کسی بھی بڑی وسیع جنگ سے بچانے کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے ایران اور امریکہ پر زور دیا کہ وہ جوہری اور علاقائی مسائل کے حل کے لیے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر واپس آئیں۔ لاوروف نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز بحران اور اس کے گرد و نواح میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے اور اس بحران کی بنیادی وجوہات کا پائیدار حل نکالنا ناگزیر ہے۔