اسلام آباد میں زیرِ زمین کیبل چوری کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 4 ملزمان گرفتار
Web Desk
19 October 2026
پنجاب کے جڑواں شہروں (راولپنڈی اور اسلام آباد) میں زیرِ زمین کیبل چوری کی متواتر وارداتوں کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پولیس نے ایک منظم و بڑے گینگ کو بے نقاب کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق انٹیلی جنس بنیادوں پر کی گئی کارروائی کے دوران 1 ملزم کو تھانہ ویسٹریج اور 3 ملزمان کو تھانہ سول لائنز کی حدود سے حراست میں لیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ قیمتی زیرِ زمین کیبلز اور ہیوی کٹر برآمد کر کے ان کے خلاف قانونی مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ دورانِ تفتیش گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ جڑواں شہروں سے کیبلز چوری کر کے انہیں فروخت کے لیے گوجرانوالہ منتقل کرتے تھے۔
تحقیقاتی ذرائع نے سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ اس نیٹ ورک کا دائرہ کار کافی وسیع ہے جس میں اسکریپ ڈیلرز، دہاڑی دار مزدوروں اور راولپنڈی و اسلام آباد پولیس کے 5 اہلکاروں سمیت 50 سے زائد افراد کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ تفتیشی حکام کے مطابق پولیس اہلکاروں اور اسکریپ ڈیلرز کی سرپرستی میں چلنے والے اس پورے گروہ کے دیگر روپوش ارکان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026