عمرکوٹ میں زمیندار کی مبینہ نجی جیل سے خواتین اور بچوں سمیت 34 ہاری بازیاب
Web Desk
19 October 2026
اندرونِ سندھ کے ضلع عمرکوٹ میں پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے مقامی زمیندار کی مبینہ نجی جیل سے خواتین اور بچوں سمیت 34 ہاریوں کو بازیاب کرا لیا ہے۔
پولیس کے مطابق مذکورہ زمیندار پر الزام تھا کہ اس نے ہاریوں اور ان کے اہل خانہ کو حبسِ بے جا میں رکھ کر ان سے جبری مشقت (Bonded Labor) لیتا تھا اور فصلوں کا جائز حساب کتاب اور اجرت ادا نہیں کر رہا تھا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم نے چھاپہ مار کر نجی جیل میں بند تمام 34 افراد کو آزاد کروایا، جن میں بڑی تعداد میں عورتیں اور معصوم بچے بھی شامل ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ بازیاب کروائے گئے تمام ہاریوں کو فوری طور پر پولیس کی تحویل میں تھانے منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں سے قانونی طریقہ کار مکمل کرنے کے بعد انہیں عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا تاکہ ان کا باقاعدہ بیان ریکارڈ کر کے آزادانہ طور پر اپنی مرضی سے جینے کا حق دیا جا سکے۔ دوسری جانب واقعے سے متعلق زمیندار کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے جبکہ زمیندار کا باضابطہ موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026