بھارتی شہر کولکتہ میں مذہبی تہوار کے دوران بھگدڑ مچنے سے 17 افراد ہلاک
Web Desk
18 October 2026
بھارت کی مشرقی ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ میں ایک ہندو مذہبی تہوار کے دوران اچانک بھگدڑ مچنے سے 17 افراد ہلاک اور 25 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال کی انتظامیہ نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک 7 سالہ معصوم بچی بھی شامل ہے، جبکہ اب تک 6 لاشوں کی باقاعدہ شناخت کی جا چکی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب رات کے وقت تقریب کے دوران اچانک تیز بارش شروع ہو گئی۔ پنڈال کے باہر موجود لوگوں کی بڑی تعداد بارش سے بچنے کے لیے یکدم اندر داخل ہونے کی کوشش کرنے لگی، جس سے ہجوم میں شدید افراتفری پھیل گئی اور لوگ ایک دوسرے کے نیچے کچلے گئے۔
واضح رہے کہ بھارت میں مذہبی تقریبات اور بڑے اجتماعات کے دوران کنٹرول کے ناقص انتظامات کے باعث اس نوعیت کے المناک حادثات اکثر پیش آتے رہتے ہیں۔ گزشتہ برس بھی کمبھ میلے کے دوران بھگدڑ مچنے سے 30 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ بنگلورو میں کرکٹ فتح کے جشن کے دوران 11 افراد کچلے جانے سے جان کی بازی ہار گئے تھے۔
متعلقہ عنوانات
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026
وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی
23 November 2026
امریکا مطالبات تسلیم کرے تو آبنائے ہرمز چند گھنٹوں میں کھول سکتے ہیں: اسماعیل بقائی
23 November 2026
عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانےکی مہلت دیدی
23 November 2026
یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق
23 November 2026
نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہیے: ملک احمد
23 November 2026
پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات، ریلی ملتوی کرنے کی درخواست
23 November 2026
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026