پاسداران انقلاب کی امریکی طاقتور ترین غیر جوہری بم ’’مدر آف آل بمز‘‘ کے نام پر شدید تنقید
Web Desk
18 October 2026
ایرانی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نے امریکی فوج کے سب سے طاقتور غیر جوہری بم کے لیے ’’مدر آف آل بمز‘‘ (Mother of All Bombs) کی اصطلاح استعمال کرنے پر شدید تنقید کی ہے۔
پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے امریکی ہتھیار کے اس نام کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ صرف ایک وحشی تہذیب ہی ‘ماں’ جیسے مقدس لفظ کو تباہی اور ہلاکت پھیلانے والے ہتھیار کے ساتھ منسوب کر سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل اس قوم کا ہے جو دشمن کی بڑی سے بڑی عسکری دھمکی کو عوامی مذاق کا موضوع بنا دے۔
ایرانی ترجمان کا یہ بیان ان اطلاعات کے بعد سامنے آیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ اگر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کا حکم دیا تو امریکی فوج ایرانی توانائی کی تنصیبات اور جوہری مقامات پر ‘مدر آف آل بمز’ کے استعمال سمیت مختلف فوجی آپشنز پر غور کر رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس قسم کے بھاری بم کا ممکنہ استعمال امریکہ اور ایران کے درمیان جاری عسکری کشیدگی کو انتہائی خطرناک حد تک بڑھا سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026
وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی
23 November 2026
امریکا مطالبات تسلیم کرے تو آبنائے ہرمز چند گھنٹوں میں کھول سکتے ہیں: اسماعیل بقائی
23 November 2026
عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانےکی مہلت دیدی
23 November 2026
یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق
23 November 2026
نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہیے: ملک احمد
23 November 2026
پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات، ریلی ملتوی کرنے کی درخواست
23 November 2026
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026