روس کے زیر قبضہ اولیشکی میں شہری بھوک اور ادویات کی شدید قلت کا شکار ہیں: یوکرین
Web Desk
17 October 2026
یوکرین کے وزیرِ خارجہ آندرے سیبی ہا نے الزام عائد کیا ہے کہ روسی افواج کے زیرِ قبضہ یوکرینی شہر اولیشکی (Oleshky) میں معصوم شہری شدید بھوک، خوراک کے بحران اور ادویات کی عدم دستیابی کا شکار ہو کر انسانی المیے سے دوچار ہیں۔
یوکرینی وزیرِ خارجہ نے بین الاقوامی برادری اور عالمی امدادی اداروں سے فوری طور پر شہریوں کے محفوظ انخلا اور انسانی امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شہر کے مرکزی ہسپتال میں تمام ضروری ادویات ختم ہو چکی ہیں، جبکہ متعدد لاشیں سڑکوں اور گھروں میں پڑی ہیں جن کی تدفین میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ سیبی ہا کے مطابق محصور خاندان باغات میں بچی کھچی سبزیوں، پرانی محفوظ شدہ خوراک اور یہاں تک کہ گھونگھے کھا کر زندگی بچانے پر مجبور ہیں۔
اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق جنگ سے قبل 24 ہزار کی آبادی والے اس شہر میں اب صرف 1,700 کے قریب افراد مقیم ہیں۔ یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے اولیشکی کی صورتِ حال کو ‘نسل کشی’ سے تعبیر کیا ہے، جبکہ روس نے ستمبر میں خوراک اور طبی سامان کی قلت کا اعتراف کرتے ہوئے مسائل حل کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ دریں اثناء جنوبی یوکرین کے شہر خیرسون پر تازہ روسی فضائی حملوں میں ایک ایمبولینس ڈرائیور ہلاک اور 40 افراد زخمی ہو گئے۔
متعلقہ عنوانات
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026
وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی
23 November 2026
امریکا مطالبات تسلیم کرے تو آبنائے ہرمز چند گھنٹوں میں کھول سکتے ہیں: اسماعیل بقائی
23 November 2026
عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانےکی مہلت دیدی
23 November 2026
یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق
23 November 2026
نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہیے: ملک احمد
23 November 2026
پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات، ریلی ملتوی کرنے کی درخواست
23 November 2026
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026