مولانا کو خیبر پختونخوا میں حصہ نہیں ملے گا: طلال چودھری
Web Desk
17 October 2026
وزیرِ مملکت طلال چودھری نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں کسی کو بھی ‘مال غنیمت’ کے طور پر حصہ نہیں ملے گا۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت ختم ہونے کے بعد اب مولانا فضل الرحمان یہ توقع کر رہے ہیں کہ انہیں حکومت میں حصہ دیا جائے گا، لیکن خیبر پختونخوا کا موجودہ انتظامی سیٹ اپ کسی کو سیاسی حصہ دینے کے لیے نہیں بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جب کوئی شخص مذہبی شناخت اور پگڑی کا حامل ہو تو اس کی ذمہ داریاں مزید بڑھ جاتی ہیں۔
وزیرِ مملکت نے واضح کیا کہ خیبر پختونخوا میں معدنیات نکالنے کے لیے ایمرجنسی لگانے کی ضرورت نہیں تھی، بلکہ یہ عارضی سیٹ اپ اور گورنر راج صرف اور صرف صوبے سے دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے اور جیسے ہی حالات قابو میں آئیں گے، کوشش ہوگی کہ جلد از جلد سیاسی نظام بحال کر دیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاست دان ہمیں برا بھلا کہہ لیں لیکن انہیں دہشت گردوں کے حامی عناصر کے ساتھ کھڑے ہونے سے گریز کرنا چاہیے، کیونکہ ریاست اور اداروں کو ایسے عناصر سے سختی سے نمٹنا خوب آتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026