LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ

پیپلزپارٹی کی بھی مولانا فضل الرحمان کے بیانات پر شدید تنقید

Web Desk

17 October 2026

پاکستان پیپلز پارٹی (PPP) نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے سکیورٹی صورتحال پر دیے گئے بیانات کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ‘مایوس کن’ قرار دیا ہے۔

سندھ کے سینئر وزیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا کہ مولانا فضل الرحمان جیسے تجربہ کار اور سینئر سیاست دان سے ایسے بیانات کی توقع نہیں تھی، خاص طور پر جب وہ خود بھی ماضی میں دہشت گردی کی ہولناکی کا سامنا کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ نقصان اٹھایا اور قربانیاں دی ہیں، لہٰذا امید کی جاتی ہے کہ مولانا فضل الرحمان دہشت گردی کے خلاف ایک واضح اور غیر مبہم مؤقف اختیار کریں گے۔

شرجیل میمن نے پاکستان تحریک انصاف (PTI) کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے اقتدار کے دوران دہشت گردوں کے لیے نرم گوشہ رکھا اور بانی پی ٹی آئی ان کے دفاتر کھلوانے کی باتیں کرتے رہے، جس کی وجہ سے معصوم شہریوں کا خون بہتا رہا اور ہمارے سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے اپنے انہی غلط فیصلوں کی وجہ سے اپنا اقتدار گنوایا اور آج انہیں اپنے ہی فیصلوں کے نتائج کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔