خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتِ حال پر پی ٹی آئی جواب دہ ہے: طارق فضل چودھری
Web Desk
17 October 2026
وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی صورتِ حال پر 13 سال سے اقتدار میں موجود پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو جواب دینا ہوگا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر جاری اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ وفاقی حکومت کی اولین ترجیح عوام کا تحفظ اور صوبے میں امن کا قیام ہے۔ انہوں نے مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے امکان کو معدنی وسائل پر قبضے سے جوڑنے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی جیسے سنگین قومی مسئلے کو سیاسی الزام تراشی کی نذر نہیں کرنا چاہیے۔ طارق فضل چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان امن کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کر رہی ہیں، لہٰذا تمام سیاسی قوتوں کو متحد ہو کر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قومی حکمتِ عملی کا ساتھ دینا چاہیے۔
متعلقہ عنوانات
آبنائے ہرمز بند، خلاف ورزی کرنیوالے جہاز تباہی کیلئے تیار رہیں: ایرانی پاسداران انقلاب
17 October 2026
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی اپیلیں پیر کو سماعت کیلئے مقرر
17 October 2026
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے سوئس حکومت کے تعاون کے خواہاں ہیں: گورنر پنجاب
17 October 2026
برآمدات میں اضافے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا: احسن اقبال
17 October 2026
ایمنڈ کے انتخابات، اظہر عباس صدر اور طارق محمود جنرل سیکریٹری منتخب
17 October 2026
محمود اچکزئی کی وزیراعظم سے ملاقات کیلئے تیسری جگہ مقرر کرنے کی شرط مسترد
17 October 2026
لاہور میں بسنت 2027 کی تاریخیں تبدیل، نوٹیفکیشن جاری
17 October 2026
ملک بھر میں کھیلوں کے فروغ کیلئے ٹیلنٹ کو بلاامتیاز مواقع دیں گے: وزیراعظم
17 October 2026