ایمنڈ کے انتخابات، اظہر عباس صدر اور طارق محمود جنرل سیکریٹری منتخب
Web Desk
17 October 2026
ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز (ایمنڈ) کے انتخابات کے نتیجے میں اظہر عباس صدر اور طارق محمود جنرل سیکریٹری منتخب ہو گئے ہیں۔ انتخاب میں محمد عثمان اور میاں طاہر نائب صدور، ریحان احمد اور ندیم جمال جوائنٹ سیکریٹریز جبکہ شہاب محمود فنانس سیکریٹری منتخب ہوئے ہیں۔ نومنتخب جنرل سیکریٹری طارق محمود کے مطابق جنرل کونسل اجلاس میں پیکا ایکٹ اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کے بے جا استعمال اور صحافتی آزادیوں پر بڑھتی ہوئی پابندیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا، جبکہ یوٹیوبرز کے غیر ذمہ دارانہ طرزِ عمل اور ذاتی ایجنڈے کی بھی مذمت کی گئی۔ ایمنڈ نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ نئی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں صحافت کے تحفظ اور آئندہ کے مضبوط لائحہ عمل کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
آبنائے ہرمز بند، خلاف ورزی کرنیوالے جہاز تباہی کیلئے تیار رہیں: ایرانی پاسداران انقلاب
17 October 2026
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی اپیلیں پیر کو سماعت کیلئے مقرر
17 October 2026
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے سوئس حکومت کے تعاون کے خواہاں ہیں: گورنر پنجاب
17 October 2026
خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتِ حال پر پی ٹی آئی جواب دہ ہے: طارق فضل چودھری
17 October 2026
برآمدات میں اضافے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا: احسن اقبال
17 October 2026
محمود اچکزئی کی وزیراعظم سے ملاقات کیلئے تیسری جگہ مقرر کرنے کی شرط مسترد
17 October 2026
لاہور میں بسنت 2027 کی تاریخیں تبدیل، نوٹیفکیشن جاری
17 October 2026
ملک بھر میں کھیلوں کے فروغ کیلئے ٹیلنٹ کو بلاامتیاز مواقع دیں گے: وزیراعظم
17 October 2026