محمود اچکزئی کی وزیراعظم سے ملاقات کیلئے تیسری جگہ مقرر کرنے کی شرط مسترد
Web Desk
17 October 2026
حکومت نے قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف محمود خان اچکزئی کی جانب سے وزیراعظم سے ملاقات کے لیے کسی ‘تیسری جگہ’ کا انتخاب کرنے کی شرط کو صریحاً مسترد کر دیا ہے۔
وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے ایک پالیسی بیان میں واضح کیا کہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان آئینی و سیاسی امور پر ملاقات صرف اور صرف وزیراعظم ہاؤس میں ہی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس کسی کی ذاتی ملکیت نہیں بلکہ ریاست کا آئینی ایوان ہے، اس لیے ملاقات کے لیے کسی الگ مقام کا مطالبہ بالکل غیر مناسب اور ضد پر مبنی ہے۔
رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کے حوالے سے وزیراعظم کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کو دو باضابطہ خطوط ارسال کیے جا چکے ہیں اور حکومت ان کے جواب کی منتظر ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (PTI) کے ساتھ سیاسی گفتگو پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ غیر مشروط مذاکرات تو ممکن ہیں لیکن ایمرجنسی واپس لینے کی شرط پر کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قومی کمٹمنٹ کے ساتھ لڑی جائے گی اور اگر اپوزیشن اس قومی مقصد میں تعاون کرے تو بات چیت کے راستے کھلے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026