LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ

سانحہ پشاور: سکول کی عمارت ناقص تعمیر کے باعث منہدم ہوئی، رپورٹ پولیس چیف کو ارسال

Web Desk

17 October 2026

پشاور میں سانحہ دیر کالونی کے دوران اسکول کی عمارت گرنے سے متعلق ایس ایس پی آپریشنز نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سی سی پی او پشاور کو ارسال کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق تھانہ آغا میر جانی کو صبح 9 بج کر 5 منٹ پر حادثے کی اطلاع ملی، جس پر پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں۔ پولیس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسکول کی عمارت انتہائی بوسیدہ اور ناقص میٹریل سے تعمیر کی گئی تھی، اور عمارت کی خراب حالت کے حوالے سے تحریری شکایات کے باوجود اسکول انتظامیہ کی جانب سے کوئی اصلاحی قدم نہیں اٹھایا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور غفلت کے مرتکب ذمہ داران کے تعین کے لیے مزید قانونی و علمی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔