امریکی میڈیکیئر فنڈز میں 1 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے فراڈ میں مطلوب تین ملزمان کے پاکستان میں ہونے کا انکشاف
Web Desk
17 October 2026
امریکی محکمہ صحت کے انسپکٹر جنرل کے دفتر (HHS OIG) نے #FugitiveFriday مہم کے تحت میڈیکیئر (Medicare) فراڈ میں ملوث تین مفرور ملزمان کی تصاویر اور تفصیلات جاری کرتے ہوئے ان کے پاکستان میں چھپے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
امریکی حکام کے مطابق مطلوب ملزمان میں محمد عظیم (عمر 61 سال)، شفیع اللہ حنیف (عمر 56 سال) اور انوبال گائین (عمر 60 سال) شامل ہیں۔ ان افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے میڈیکیئر کے مستفید ہونے والے شہریوں کو رقوم کا لالچ دے کر ایسے فارمز پر دستخط کروائے جن پر کبھی کوئی طبی علاج فراہم ہی نہیں کیا گیا تھا، اور اس جعل ساز طریقے سے انہوں نے امریکی حکومت کے میڈیکیئر پروگرام کو 1 کروڑ 80 لاکھ ڈالر (18 ملین ڈالر) سے زائد کے جھوٹے اور جعلی دعوے پیش کر کے اربوں روپے کا چونگا لگایا۔
امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان افراد کی گرفتاری کے لیے عوام سے مدد کی اپیل کی ہے اور خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ تمام ملزمان فرار ہو کر اس وقت پاکستان میں مقیم ہو سکتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
نجران میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، سعودی اتحادی فوج کے 2 ارکان جاں بحق
18 October 2026
مغربی کنارے میں اسرائیلی قبضہ گیروں کا یورپی سفارت کاروں پر حملہ
18 October 2026
نومبر تک کیلیے توانائی ضروریات کا انتظام کر لیا، وزیرخزانہ
18 October 2026
اسرائیل; عرب دنیا کے صحافیوں کی جاسوسی کا سب سے خطرناک اسکینڈل سامنے آ گیا
18 October 2026
سان فرانسسکو؛ مغربی ساحل پر پاک-امریکا ٹیک کنیکٹ 2026 کا کامیاب انعقاد
18 October 2026
مصری صدر کا 2030 میں اقتدار چھوڑنے کا اعلان، آئین میں ترمیم کی افواہیں مسترد
18 October 2026
امریکا: خریدے گئے پرانے سامان سے دوسری جنگِ عظیم کے بم برآمد
18 October 2026
مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں نے فرانسیسی میئر کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا
18 October 2026