LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ

گورنر پنجاب نے اپنی استاد کو گورنر ہاؤس میں اپنی کرسی پر بٹھا دیا

Web Desk

16 October 2026

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے استاد اور شاگرد کے رشتے اور احترام کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے اپنی بچپن کی معلمہ کو خراجِ تحسین پیش کیا اور انہیں گورنر ہاؤس میں اپنی سرکاری کرسی پر بٹھا دیا۔

اس جذباتی اور احترام سے بھرپور موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ یہ معزز شخصیت صرف ان کی ٹیچر ہی نہیں بلکہ ان کی ماں کا درجہ رکھتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ محض 4 سال کی عمر میں ان کی زیرِ سرپرستی گئے تھے اور بورڈنگ اسکول منتقل ہونے سے قبل پانچویں جماعت تک انہوں نے ہی ان کی تربیت کی اور پڑھایا۔

سردار سلیم حیدر خان نے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیچر نے انہیں اپنے سگے بچوں کی طرح پالا اور آج وہ زندگی میں جس مقام پر بھی ہیں اس کی تمام بنیاد انہی کی مرہونِ منت ہے۔ گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ اسی عظیم الشان احترام اور محبت کے اعتراف میں انہوں نے اپنی معلمہ کو گورنر کی مسند پیش کی تاکہ آنے والی نسلوں کو استاد کے مقام اور عزّت کا پیغام مل سکے۔