LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز بند، خلاف ورزی کرنیوالے جہاز تباہی کیلئے تیار رہیں: ایرانی پاسداران انقلاب ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی اپیلیں پیر کو سماعت کیلئے مقرر موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے سوئس حکومت کے تعاون کے خواہاں ہیں: گورنر پنجاب خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتِ حال پر پی ٹی آئی جواب دہ ہے: طارق فضل چودھری برآمدات میں اضافے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا: احسن اقبال ایمنڈ کے انتخابات، اظہر عباس صدر اور طارق محمود جنرل سیکریٹری منتخب محمود اچکزئی کی وزیراعظم سے ملاقات کیلئے تیسری جگہ مقرر کرنے کی شرط مسترد لاہور میں بسنت 2027 کی تاریخیں تبدیل، نوٹیفکیشن جاری ملک بھر میں کھیلوں کے فروغ کیلئے ٹیلنٹ کو بلاامتیاز مواقع دیں گے: وزیراعظم او آئی سی اجلاس شروع، عراقی وزیراعظم کی ثالثی کیلئے پاکستان کی ستائش خطے میں کسی بھی محاذ پر لڑائی کا مطلب جنگ جاری رہنا ہے: ایران کے پی حکومت مولانا کے بغیر چلے گی اور ترقی بھی کرے گی: گورنر فیصل کنڈی او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس آج بغداد میں ہوگا، اسحاق ڈار شرکت نہیں کریں گے خیبرپختونخوا میں معدنیات کے لائسنس پی ٹی آئی ادوار میں زیادہ دیئے گئے: خواجہ آصف خلیج میں توانائی تنصیبات پر حملے پاکستانی معیشت کیلئے تشویش کا باعث ہیں: وزیر خزانہ

اشرافیہ نے پورے معاشرے کو یرغمال بنا رکھا ہے: حافظ نعیم الرحمان

Web Desk

16 October 2026

گجرات: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ریاست اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہی، جبکہ ایلیٹ کیپچر نے پورے معاشرے کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ بڑے سرمایہ دار غریبوں کا استحصال کر رہے ہیں اور زراعت، معیشت سمیت مختلف شعبے اشرافیہ کے کنٹرول میں ہیں۔

گجرات میں الخدمت فاؤنڈیشن کے بنو قابل پروگرام کی پہلی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان میں بیوروکریسی اور جاگیرداروں پر مشتمل اشرافیہ موجود ہے، جو ملکی وسائل اور اہم شعبوں پر اثرانداز ہے۔

انہوں نے ملک کے تعلیمی نظام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نظام تعلیم جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نہیں۔ ان کے مطابق پاکستان میں پونے تین کروڑ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہیں، جبکہ صرف پنجاب میں ایک کروڑ 18 لاکھ بچے تعلیم حاصل نہیں کر رہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ صوبے کے 70 فیصد سرکاری اسکولوں میں واش رومز کی سہولت موجود نہیں۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں نویں جماعت کے 52 فیصد طلبہ فیل ہوئے، جبکہ سندھ کے اسکولوں کی صورت حال اس سے بھی زیادہ خراب ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ صوبے میں 11 ہزار اسکول فروخت کیے گئے ہیں، جبکہ 25 ہزار اسکولوں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک میں حقیقی مسائل، خصوصاً تعلیم، مہنگائی اور زراعت پر خاطرخواہ سیاسی توجہ نہیں دی جا رہی۔ ان کے مطابق زراعت مشکلات کا شکار ہے اور مہنگائی کے باعث عوام شدید دباؤ میں ہیں، لیکن ان مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات نظر نہیں آتے۔

انہوں نے ٹیکس نظام پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کم آمدن والے افراد اور متوسط طبقے پر بھی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالا جا رہا ہے، جس سے ان کی مشکلات بڑھ رہی ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مفت تعلیم تو دور کی بات، بھاری اخراجات کے باوجود معیاری تعلیم حاصل کرنا بھی مشکل ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ ریاست کو تعلیم، معیشت اور عوامی فلاح کے شعبوں میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں تاکہ عام شہریوں کو بنیادی سہولیات اور یکساں مواقع میسر آسکیں۔