امریکی بحری ناکہ بندی کے باوجود ایران جیٹ فیول میانمار پہنچانے میں کامیاب
Web Desk
16 October 2026
ایران امریکی بحری ناکہ بندی کے باوجود جیٹ فیول میانمار پہنچانے میں کامیاب ہوگیا، جبکہ ایرانی مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی متعدد کھیپیں بھی خطے سے باہر روانہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایرانی جیٹ فیول لے جانے والا ایک ٹینکر ستمبر میں میانمار پہنچا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی بحری ناکہ بندی کے باوجود ایران سے ایل پی جی کی متعدد کھیپوں کی بیرونِ خطہ ترسیل بھی جاری رہی۔
رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی بحری ناکہ بندی سے ایران کی خام تیل کی برآمدات بڑی حد تک متاثر ہوئی ہیں، تاہم جیٹ فیول اور ایل پی جی کی ترسیل مکمل طور پر نہیں رکی۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ امریکا نے 2023 میں میانمار کے جیٹ فیول سیکٹر پر پابندیاں عائد کی تھیں۔ اس تناظر میں ایرانی جیٹ فیول کی میانمار آمد اور ایل پی جی کی ترسیل خطے میں توانائی کی تجارت اور امریکی پابندیوں کے نفاذ سے متعلق اہم سوالات اٹھاتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں ماہانہ بنیادوں پر ہوشربا اضافہ
16 October 2026
آرمینیا کی ایران کی سلامتی کے خلاف کوئی اقدام نہ کرنے کی یقین دہانی
16 October 2026
پاکستان اور ورلڈ بینک کا سرمایہ کاری، روزگار کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق
16 October 2026
اشرافیہ نے پورے معاشرے کو یرغمال بنا رکھا ہے: حافظ نعیم الرحمان
16 October 2026
افغانستان میں لڑکیوں کی ثانوی تعلیم پر پابندی کے پانچ سال مکمل
16 October 2026
گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ شدید ناراض ہیں: محسن نقوی
16 October 2026
وزیر خزانہ کی عالمی مالیاتی اداروں سے ملاقاتیں، برآمدات میں اضافے پر زور
16 October 2026
پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری و سلامتی کیلئے شانہ بشانہ کھڑا ہے: وزیراعظم
16 October 2026