LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
محمود اچکزئی کی وزیراعظم سے ملاقات کیلئے تیسری جگہ مقرر کرنے کی شرط مسترد لاہور میں بسنت 2027 کی تاریخیں تبدیل، نوٹیفکیشن جاری ملک بھر میں کھیلوں کے فروغ کیلئے ٹیلنٹ کو بلاامتیاز مواقع دیں گے: وزیراعظم او آئی سی اجلاس شروع، عراقی وزیراعظم کی ثالثی کیلئے پاکستان کی ستائش خطے میں کسی بھی محاذ پر لڑائی کا مطلب جنگ جاری رہنا ہے: ایران کے پی حکومت مولانا کے بغیر چلے گی اور ترقی بھی کرے گی: گورنر فیصل کنڈی او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس آج بغداد میں ہوگا، اسحاق ڈار شرکت نہیں کریں گے خیبرپختونخوا میں معدنیات کے لائسنس پی ٹی آئی ادوار میں زیادہ دیئے گئے: خواجہ آصف خلیج میں توانائی تنصیبات پر حملے پاکستانی معیشت کیلئے تشویش کا باعث ہیں: وزیر خزانہ خیبر پختونخوا میں ایکشن پلان تیار، 27 محکموں کیلئے بڑے اقدامات تجویز سرکاری عہدہ ملازمت نہیں، عوامی خدمت کا ذریعہ ہے: مریم نواز فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ: بجلی 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری مشین ریڈایبل پاسپورٹ بند، اب صرف ای پاسپورٹ جاری ہوں گے سانحہ پشاور: سکول کی عمارت ناقص تعمیر کے باعث منہدم ہوئی، رپورٹ پولیس چیف کو ارسال پاکستان نے علاقائی استحکام کے فروغ کیلئے مؤثر کردار ادا کیا: رضوان سعید

امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ کا ایران پر نئی پابندیوں کا اعلان

Web Desk

16 October 2026

امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ (Scott Bessent) نے ایران کے خلاف اقتصادی کارروائیاں مزید سخت کرتے ہوئے ‘آپریشن اکنامک آؤٹ کاسٹ’ کے تحت نئی مالیاتی پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر جاری اپنے ایک بیان میں سکاٹ بیسنٹ نے بتایا کہ ان نئی پابندیوں کا ہدف ایران کے ساتھ مالی روابط رکھنے والا ایک عراقی بینک، نیز مشرقِ وسطیٰ اور ایشیا میں پھیلے متعدد مالیاتی نیٹ ورکس ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ واشنگٹن ایرانی معیشت کے گرد گھیرا مسلسل تنگ کر رہا ہے اور تہران پر مالیاتی و معاشی دباؤ کی پالیسی بلا تعطل جاری رکھی جائے گی۔

امریکی وزیرِ خزانہ نے مزید کہا کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد ایرانی حکومت اور اس کی مسلح افواج کو فوجی سرگرمیوں کی مالی اعانت سے محروم کرنا ہے۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ ایران کے نام نہاد اتحادی اور حامی بھی تہران کو متوقع معاشی تباہی سے بچانے میں ناکام رہیں گے