LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
محمود اچکزئی کی وزیراعظم سے ملاقات کیلئے تیسری جگہ مقرر کرنے کی شرط مسترد لاہور میں بسنت 2027 کی تاریخیں تبدیل، نوٹیفکیشن جاری ملک بھر میں کھیلوں کے فروغ کیلئے ٹیلنٹ کو بلاامتیاز مواقع دیں گے: وزیراعظم او آئی سی اجلاس شروع، عراقی وزیراعظم کی ثالثی کیلئے پاکستان کی ستائش خطے میں کسی بھی محاذ پر لڑائی کا مطلب جنگ جاری رہنا ہے: ایران کے پی حکومت مولانا کے بغیر چلے گی اور ترقی بھی کرے گی: گورنر فیصل کنڈی او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس آج بغداد میں ہوگا، اسحاق ڈار شرکت نہیں کریں گے خیبرپختونخوا میں معدنیات کے لائسنس پی ٹی آئی ادوار میں زیادہ دیئے گئے: خواجہ آصف خلیج میں توانائی تنصیبات پر حملے پاکستانی معیشت کیلئے تشویش کا باعث ہیں: وزیر خزانہ خیبر پختونخوا میں ایکشن پلان تیار، 27 محکموں کیلئے بڑے اقدامات تجویز سرکاری عہدہ ملازمت نہیں، عوامی خدمت کا ذریعہ ہے: مریم نواز فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ: بجلی 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری مشین ریڈایبل پاسپورٹ بند، اب صرف ای پاسپورٹ جاری ہوں گے سانحہ پشاور: سکول کی عمارت ناقص تعمیر کے باعث منہدم ہوئی، رپورٹ پولیس چیف کو ارسال پاکستان نے علاقائی استحکام کے فروغ کیلئے مؤثر کردار ادا کیا: رضوان سعید

26 نومبر احتجاج: علیمہ خان پر درج مقدمے کا فیصلہ چوتھی مرتبہ مؤخر

Web Desk

16 October 2026

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت (ATC) نے پاکستان تحریکِ انصاف (PTI) کے بانی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق درج مقدمے کا محفوظ شدہ فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کر دیا ہے۔

کیس کی سماعت کے موقع پر اے ٹی سی راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے محفوظ فیصلہ بغیر کسی مزید کارروائی کے 26 اکتوبر 2026ء تک کے لیے ملتوی کر دیا۔ سماعت کے دوران علیمہ خان کے قانون دان وکیل فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے۔

واضح رہے کہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے اس کیس کا فیصلہ 22 ستمبر کو مکمل بحث کے بعد محفوظ کیا تھا۔ عدالت کی جانب سے آج چوتھی مرتبہ اس فیصلے کے اعلان کو ملتوی کیا گیا ہے، جس کے بعد اب تمام فریقین کو 26 اکتوبر کی تاریخ کا انتظار ہے