LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
محمود اچکزئی کی وزیراعظم سے ملاقات کیلئے تیسری جگہ مقرر کرنے کی شرط مسترد لاہور میں بسنت 2027 کی تاریخیں تبدیل، نوٹیفکیشن جاری ملک بھر میں کھیلوں کے فروغ کیلئے ٹیلنٹ کو بلاامتیاز مواقع دیں گے: وزیراعظم او آئی سی اجلاس شروع، عراقی وزیراعظم کی ثالثی کیلئے پاکستان کی ستائش خطے میں کسی بھی محاذ پر لڑائی کا مطلب جنگ جاری رہنا ہے: ایران کے پی حکومت مولانا کے بغیر چلے گی اور ترقی بھی کرے گی: گورنر فیصل کنڈی او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس آج بغداد میں ہوگا، اسحاق ڈار شرکت نہیں کریں گے خیبرپختونخوا میں معدنیات کے لائسنس پی ٹی آئی ادوار میں زیادہ دیئے گئے: خواجہ آصف خلیج میں توانائی تنصیبات پر حملے پاکستانی معیشت کیلئے تشویش کا باعث ہیں: وزیر خزانہ خیبر پختونخوا میں ایکشن پلان تیار، 27 محکموں کیلئے بڑے اقدامات تجویز سرکاری عہدہ ملازمت نہیں، عوامی خدمت کا ذریعہ ہے: مریم نواز فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ: بجلی 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری مشین ریڈایبل پاسپورٹ بند، اب صرف ای پاسپورٹ جاری ہوں گے سانحہ پشاور: سکول کی عمارت ناقص تعمیر کے باعث منہدم ہوئی، رپورٹ پولیس چیف کو ارسال پاکستان نے علاقائی استحکام کے فروغ کیلئے مؤثر کردار ادا کیا: رضوان سعید

کے پی کے: تمام سرکاری سکولوں کی عمارتوں کا معائنہ کرنے کا فیصلہ، ڈیڈ لائن مقرر

Web Desk

16 October 2026

خیبرپختونخوا (KP) حکومت نے پشاور کے علاقے دیر کالونی کے الخیر ایجوکیشن سسٹم میں کلاس روم کی چھت گرنے کے الم ناک حادثے کے بعد صوبے بھر کے تمام سرکاری سکولوں کا ایمرجنسی سیفٹی آڈٹ کرانے کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ ایلیمنٹری و سیکنڈری ایجوکیشن خیبرپختونخوا نے محکمہ مواصلات و تعمیرات (C&W) کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں تمام اضلاع کے لیے ماہر تکنیکی ٹیمیں قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تکنیکی ٹیمیں ضلعی تعلیمی افسران کے ساتھ مل کر سکولوں کی چھتوں، دیواروں، بنیادوں اور دیگر تعمیراتی ڈھانچوں کا گہرا جائزہ لیں گی اور تمام عمارتوں کو ان کی حالت کے مطابق 3 الگ زمروں (Categories) میں تقسیم کریں گی۔

حکومتی احکامات کے مطابق جن عمارتوں سے طلبہ یا اساتذہ کی جان کو فوری خطرہ لاحق ہوا، ان کے معائنے کے بعد سروے مکمل ہونے کا انتظار کیے بغیر عمارت کو فوری سیل یا بند کر دیا جائے گا۔ محکمہ تعمیرات و مواصلات کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ 26 اکتوبر 2026ء کی دوپہر 12 بجے تک تمام اضلاع کے سکولوں کا معائنہ مکمل کر کے “بلڈنگ سیفٹی کلیئرنس سرٹیفکیٹ / NOC” اور جامع رپورٹ جمع کرائے