LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران رویہ بدلے تو مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: مائیک والٹز علیمہ کے بعد نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی 30 روز کیلئے نظر بند اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر ہی محمود غزنوی، وفاق اپنا دفاع کرے گا: خواجہ آصف وزیراعظم جنرل اسمبلی میں کشمیر، فلسطین کے مسائل اٹھائیں گے: عاصم افتخار بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ امریکا نے ایران کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچنے کی یقین دہانی کرائی ہے: قطر پائیدار امن کیلئے تشدد، نفرت اور انتہا پسندی کا خاتمہ ناگزیر ہے: مریم نواز شریف ہنگو میں شہید ہونے والے فوجی افسروں اور جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا مصر، سوڈان اور اعلیٰ امریکی حکام کے سوڈان جنگ کے خاتمے کیلئے اہم مذاکرات ٹرمپ انتظامیہ نے عالمی عدالت کے خلاف مزید سخت اقدامات کی تیاری کر لی نیویارک دورے کے دوران صدر ٹرمپ کی میئر زہران ممدانی سے ملاقات متوقع کیف پر روسی ڈرون حملوں میں 3 بچوں سمیت 4 افراد ہلاک عباس عراقچی تہران سے نیویارک روانہ، قطر میں مختصر قیام جرمن انتخابات: اے ایف ڈی سب سے آگے، وزیراعظم مرز نے نتیجہ تباہ کن قرار دیدیا آبنائے ہرمز بحران سے قطر انرجی کے منصوبوں میں تاخیر کا خدشہ

2025:خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے 1588 واقعات، 502 شہری و اہلکار شہید

Web Desk

18 December 2025

خیبر پختون خوا میں سال 2025ء کے دوران دہشت گردی کے واقعات سے متعلق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی تفصیلی رپورٹ سامنے آ گئی ہے۔

سی ٹی ڈی رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں رواں سال دہشت گردی کے 1588 واقعات درج کیے گئے۔ سب سے زیادہ 394 واقعات بنوں میں رپورٹ ہوئے، جبکہ شمالی وزیرستان میں 181 اور جنوبی وزیرستان میں 102 واقعات سامنے آئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خیبر پختون خوا میں رواں سال سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 502 شہری شہید ہوئے۔ دسمبر کے پہلے ہفتے تک 137 پولیس اہلکار شہید جبکہ 236 اہلکار زخمی ہوئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق رواں سال مختلف کارروائیوں کے دوران 348 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ صوبے میں 8 خودکش حملے رپورٹ ہوئے۔ صوبے کے 14 اضلاع میں فائرنگ کے 557 واقعات پیش آئے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے 68 دستی بم حملے کیے گئے، 84 افراد کو اغواء کیا گیا، جبکہ بھتہ خوری کے 138 مقدمات درج ہوئے۔ اسی دوران 4 ملزمان کو فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق رواں سال دہشت گردی کی فنڈنگ کے 30 کیسز درج کیے گئے، دہشت گردوں کی جانب سے 54 ڈرون حملے کیے گئے، جبکہ دہشت گردی سے متعلق 116 ٹارگٹ کلنگ کے واقعات رپورٹ ہوئے۔