ٹرمپ کا ایران پر جوہری ہتھیار استعمال نہ کرنے کا اعلان، زمینی فوج بھیجنے کا امکان بھی مسترد کر دیا
Web Desk
16 October 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح اعلان کیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال نہیں کریں گے اور نہ ہی خطے میں امریکی زمینی فوج (Ground Troops) بھیجنے کا کوئی ارادہ رکھتے ہیں۔
نیوز میکس (Newsmax) کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ کشیدگی کے تناظر میں امریکی حکمتِ عملی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایران کے خلاف ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال اور فوجی دستوں کی تعنیاتی سے گریز کریں گے۔ صدر ٹرمپ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ امریکا عالمگیر سطح پر جوہری ہتھیاروں کی عدم فراوانی اور خاتمے کے معاملے پر روس اور چین کے ساتھ بھی اعلیٰ سطح پر بات چیت کر رہا ہے۔
یہ بیان ان امریکی میڈیا رپورٹس کے بعد سامنے آیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پینٹاگون نے ایران کے توانائی کے انفراسٹرکچر اور جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے اپنے سب سے بڑے غیر جوہری بم ‘GBU-43/B Massive Ordnance Air Blast’ (MOAB)، جسے ‘مدر آف آل بمز’ بھی کہا جاتا ہے، کے ممکنہ استعمال کے نئے عسکری منصوبے تیار کیے ہیں۔ تاہم دفاعی ماہرین نے شک ظاہر کیا ہے کہ آیا ایسے کسی بھی بم کا استعمال جنگی حکمتِ عملی میں کتنا مؤثر ثابت ہو سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
نجران میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، سعودی اتحادی فوج کے 2 ارکان جاں بحق
18 October 2026
مغربی کنارے میں اسرائیلی قبضہ گیروں کا یورپی سفارت کاروں پر حملہ
18 October 2026
نومبر تک کیلیے توانائی ضروریات کا انتظام کر لیا، وزیرخزانہ
18 October 2026
اسرائیل; عرب دنیا کے صحافیوں کی جاسوسی کا سب سے خطرناک اسکینڈل سامنے آ گیا
18 October 2026
سان فرانسسکو؛ مغربی ساحل پر پاک-امریکا ٹیک کنیکٹ 2026 کا کامیاب انعقاد
18 October 2026
مصری صدر کا 2030 میں اقتدار چھوڑنے کا اعلان، آئین میں ترمیم کی افواہیں مسترد
18 October 2026
امریکا: خریدے گئے پرانے سامان سے دوسری جنگِ عظیم کے بم برآمد
18 October 2026
مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں نے فرانسیسی میئر کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا
18 October 2026