سانحہ پشاور: تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے رپورٹ کمشنر کو جمع کرا دی
Web Desk
16 October 2026
سانحہ پشاور کی تحقیقات کے لیے قائم کردہ 3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی مکمل رپورٹ کمشنر پشاور کو جمع کرا دی ہے۔
کمیٹی کے ارکان نے جائے حادثہ اور ہسپتال کا خود دورہ کر کے شواہد اکٹھے کیے۔ ذرائع کے مطابق تحقیقاتی رپورٹ میں غفلت برتنے پر متاثرہ سکول کی رجسٹریشن فوری منسوخ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ سکول کی رجسٹریشن رواں سال 2026ء میں ہی ہوئی تھی اور وہاں 380 طلبا و طالبات زیرِ تعلیم تھے۔
تحقیقات کے دوران ایک سنسنی خیز انکشاف یہ بھی سامنے آیا کہ خیبرپختونخوا میں سکولوں کی خستہ حال یا خطرناک عمارتوں کی انسپکشن کرنے اور انہیں سیل کرنے کا قانونی اختیار اس وقت کسی بھی ادارے کے پاس نہیں ہے، کیونکہ پی ٹی آئی کے گزشتہ دورِ حکومت میں پرائیویٹ سکول ریگولیٹری اتھارٹی (PSRA) سے یہ اختیارات واپس لے لیے گئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں 12 ہزار سے زائد سکولوں کی عمارتیں مخدوش ہیں، جن میں صرف پشاور کے 3 مزید سکول انتہائی خطرناک حالت میں موجود ہیں۔ واقعے کے بعد کے پی حکومت نے صوبے بھر کے نجی سکولوں کی عمارتوں کی فائر و اسٹرکچرل سیفٹی کے معائنے کے لیے خصوصی کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026