سندھ میں جدید ایمبریو ٹرانسفر ٹیکنالوجی کے ذریعے مویشیوں کی افزائش نسل کا منصوبہ متعارف
Web Desk
16 October 2026
حکومتِ سندھ نے صوبے میں لائیو اسٹاک کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے، مویشیوں کی نسلی افزائش کو بہتر بنانے اور دودھ و گوشت کی پیداوار میں نمایاں اضافے کے لیے جدید ایمبریو ٹرانسفر ٹیکنالوجی (Embryo Transfer Technology) پر مبنی فارورڈ بریڈنگ پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔
یہ اہم اسٹریٹجک منصوبہ محکمہ لائیو اسٹاک سندھ اور ایک نجی پرائیویٹ لمیٹڈ ادارے کے اشتراک (Public-Private Partnership) سے شروع کیا گیا ہے، جس کا باضابطہ افتتاح صوبائی وزیر برائے لائیو اسٹاک محمد علی ملکانی نے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری لائیو اسٹاک ڈاکٹر کاظم جتوئی، ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر نظیر کلہوڑو اور پرائیویٹ سیکٹر کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
صوبائی وزیر محمد علی ملکانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ روایتی طریقوں کے برعکس ایمبریو ٹرانسفر ٹیکنالوجی کے ذریعے اب محض ایک سال کے اندر اعلیٰ نسل اور زیادہ وزن والے مویشیوں کی افزائش ممکن ہو سکے گی۔ اس ٹیکنالوجی سے نہ صرف مارکیٹ میں معیاری گوشت اور دودھ کی فراہمی بڑھے گی بلکہ فارمرز کی آمدنی اور عیدالاضحیٰ کے موقع پر معیاری مویشیوں کی دستیابی میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔ انہوں نے لائیو اسٹاک فارمنگ کے شعبے میں نجی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔
متعلقہ عنوانات
امریکی میڈیکیئر فنڈز میں 1 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے فراڈ میں مطلوب تین ملزمان کے پاکستان میں ہونے کا انکشاف
17 October 2026
فولڈ ایبل آئی فون کی پری آرڈر بُکنگ آدھے گھنٹے میں ختم!
17 October 2026
‘ہر شہری سے قربانی کی توقع کی جائے گی’، برطانوی فوج کے سربراہ نے جنگ کے خطرات کے حوالے سے انتباہ جاری کر دیا
17 October 2026
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی قابضین کا فلسطینیوں اور امریکی صحافی پر حملہ
17 October 2026
سکیورٹی فورسز کا چاغی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
17 October 2026
سعودیہ کو حوثیوں کیخلاف اسرائیلی مدد کی پیشکش قبول کرنی چاہئے: صدر ٹرمپ کا مشورہ
17 October 2026
پاکستان کا اسرائیلی قبضہ ختم کرنے، آزاد فلسطین کیلئے ناقابلِ تنسیخ مدت مقرر کرنے کا مطالبہ
17 October 2026
آسٹریلیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، دو افراد ہلاک
17 October 2026