امریکی ریاست اوریگون کے سکول میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک، حملہ آور بھی مارا گیا
Web Desk
17 October 2026
امریکی ریاست اوریگون (Oregon) کے ایک پرائمری اسکول میں ہونے والے فائرنگ کے اندوہناک واقعے میں چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ حملہ آور بھی موقع پر ہی مارا گیا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق یہ خونریز واقعہ ریاست اوریگون کے شہر بینڈ (Bend) میں واقع سلور ریل ایلیمنٹری اسکول (Silver Rail Elementary School) میں پیش آیا۔ بینڈ پولیس کی ترجمان شیلا ملر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فائرنگ کرنے والا شخص بھی ہلاک ہو چکا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں کے اسکول میں داخل ہوتے ہی حملہ آور کو گولی لگے ہوئے حالت میں گرتے دیکھا گیا، تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اسے پولیس نے نشانہ بنایا یا اس نے خود کو گولی ماری۔
واقعے کے فوراً بعد پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے اسکول کی مکمل تلاشی لے کر بچوں اور عملے کو بحفاظت باہر نکال لیا۔ پولیس کے مطابق فی الحال حملہ آور کی شناخت اور واقعے کا بنیادی محرک سامنے نہیں آ سکا، جبکہ ہلاک ہونے والوں کے نام بھی جاری نہیں کیے گئے۔ اوریگون کے محکمہ تعلیم کے مطابق مذکورہ اسکول پورٹ لینڈ سے 160 کلو میٹر جنوب مشرق میں واقع ہے جہاں 459 بچے زیرِ تعلیم ہیں۔ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعے کی جامع تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
دبئی رن 2026، شیخ زاید روڈ پر 3 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد کی ریکارڈ شرکت
22 November 2026
بلٹ پروف اور لگژری گاڑیوں کی وائرل ویڈیو کا معاملہ، مزید تین افراد گرفتار
22 November 2026
بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.6 ریکارڈ
22 November 2026
پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگِ میل ،شین زو-24کی لانچنگ کی مشق کامیابی سے مکمل
22 November 2026
پاکستان میں جوہری سلامتی پر عالمی اجلاس آج سے شروع ہوگا
22 November 2026
مریم نواز کا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کرنیوالے سکھ یاتریوں کا خیرمقدم
22 November 2026
خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری
22 November 2026
موسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کیلئے بڑا خطرہ بن چکی: مصدق ملک
22 November 2026