ٹرمپ کا نڈال حسن کی سزائے موت براہِ راست نشر نہ کرنے کا اعلان
Web Desk
15 October 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ٹیکساس کے فورٹ ہُڈ فوجی اڈے پر فائرنگ کے مجرم نڈال حسن کی سزائے موت کو براہِ راست (لائیو) نشر نہیں کیا جائے گا، تاہم مجرم کو مقررہ شیڈول کے مطابق فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دی جائے گی۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ لائیو نشریات کے ذریعے دنیا کو دہشت گردوں کے خلاف امریکی طریقہ کار کا مضبوط پیغام دیا جا سکتا تھا، لیکن عوام کی اکثریت اسے آن ایئر نہیں دیکھنا چاہتی، البتہ متاثرین کے لواحقین کو موقع پر موجود رہنے کی اجازت ہو گی۔ واضح رہے کہ امریکی فوج کے سابق ڈاکٹر اور نفسیاتی معالج نڈال حسن نے 2009ء میں فائرنگ کر کے 13 افراد کو ہلاک اور 32 کو زخمی کر دیا تھا، جس پر اسے 2013ء میں ملٹری کورٹ نے سزائے موت سنائی تھی۔
متعلقہ عنوانات
امریکا کو مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے: ایرانی صدر
15 October 2026
زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 1 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ
15 October 2026
سعودی عرب میں یورپی یونین اور خلیج تعاون کونسل کا سربراہی اجلاس ملتوی
15 October 2026
الیکشن کمیشن کا پنجاب اور کنٹونمنٹس میں بلدیاتی انتخابات فوری کرانے کا فیصلہ
15 October 2026
پاکستان اور ملائیشیا کی افواج کی دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ فوجی مشق اختتام پذیر
15 October 2026
انصاف کی فراہمی کیلئے عدلیہ اور وکلاء کا تعاون ناگزیر ہے: چیف جسٹس آزاد کشمیر
15 October 2026
کابل میں چائے پینے کے بعد دہشت گردوں کو چھوڑنا بڑی غلطی تھی: اسحاق ڈار
15 October 2026
مدینہ منورہ کی جانب داغا گیا کروز میزائل سعودی فضائی دفاعی نظام نے تباہ کردیا
15 October 2026