اقوام متحدہ نے قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے محفوظ رہائشگاہوں کیلئے سرمایہ کاری ناگزیر قرار دیدی
Web Desk
15 October 2026
اقوام متحدہ نے عالمی سطح پر شدید ہوتی موسمیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے محفوظ اور پائیدار رہائش گاہوں کی تعمیر میں سرمایہ کاری بڑھانے کو انتہائی ناگزیر قرار دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ‘قدرتی آفات کے خطرات میں کمی کے عالمی دن’ کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انکشاف کیا کہ سیلاب، سمندری طوفان، زلزلے اور سونامی سے عالمی سطح پر مکانات کو سالانہ 228 ارب ڈالر کا بھاری نقصان پہنچتا ہے، جو کہ آفات سے ہونے والے کل براہِ راست نقصان کا 43 فیصد ہے۔ انہوں نے تاکید کی کہ پائیدار اور آفات کا مقابلہ کرنے والے مکانات کی تعمیر حکومتوں، تعمیراتی اداروں، انجینئرز اور مقامی کمیونٹیز کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
اقوام متحدہ کے شعبہ برائے تخفیفِ خطرات و آفات (UNDRR) کی ترجمان جینیٹ ایلس ورتھ اور عالمی ادارہ برائے مہاجرین (IOM) کی عہدیدار ماریا موئٹا نے زور دیا کہ آفات کے بعد محض بحالی کی جدوجہد کافی نہیں، بلکہ بروقت منصوبہ بندی، مضبوط تعمیراتی معیارات پر عمل درآمد اور پیشگی انتباہی نظام (Early Warning Systems) میں مستقل سرمایہ کاری ہی انسانی زندگیوں اور معاشی اثاثوں کو محفوظ رکھ سکتی ہے۔ ‘عالمی رسک پول 2026’ کے اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ ہنگامی منصوبہ بندی رکھنے والے 83 فیصد افراد پیشگی انتباہ ملنے پر خود کو محفوظ بنانے میں کامیاب رہے، جبکہ بغیر منصوبے والے صرف 27 فیصد لوگ عمل کر سکے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
23 November 2026
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026
وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی
23 November 2026
امریکا مطالبات تسلیم کرے تو آبنائے ہرمز چند گھنٹوں میں کھول سکتے ہیں: اسماعیل بقائی
23 November 2026
عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانےکی مہلت دیدی
23 November 2026
یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق
23 November 2026
نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہیے: ملک احمد
23 November 2026
پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات، ریلی ملتوی کرنے کی درخواست
23 November 2026