یمن میں بے گھر افراد کی بڑھتی تعداد سے بنیادی مسائل سنگین ہونے لگے: اقوام متحدہ
Web Desk
15 October 2026
اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور (OCHA) نے یمن میں شدت اختیار کرتے ہوئے انسانی بحران اور مسلسل اندرونی نقل مکانی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ملک میں جھڑپوں کی نئی لہر اور معاشی بگاڑ کی وجہ سے سویلین آبادی کو خوراک کی شدید قلت، بنیادی صحت کی سہولیات کی نایابی اور صاف پانی کی عدم دستیابی کا سامنا ہے۔
او سی ایچ اے کے مطابق تعز شہر سمیت مختلف گنجان آباد علاقوں میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے، جس سے قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں تین گنا اضافہ دیکھا گیا ہے اور کھانا پکانے کی گیس نایاب ہو چکی ہے، جبکہ خوراک کی قیمتوں میں 50 فیصد تک اضافے کے باعث گندم اور آٹے کے محدود ذخائر محض تین ہفتوں میں ختم ہونے کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔ اس ایندھن بحران کے باعث پانی کی فراہمی کے واٹر پمپنگ سسٹمز بند ہو رہے ہیں، جس سے بے گھر افراد کے کیمپوں میں موذی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔
عالمی ادارہ صحت (WHO) کے مطابق یمن میں صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث ہیضے کے 8 ہزار سے زائد اور خسرے کے 22,800 سے زائد مشتبہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جس میں 128 ہلاکتیں شامل ہیں۔ دوسری جانب عالمی ادارہ برائے مہاجرت (IOM) کا کہنا ہے کہ جنگ زدہ ماحول کے باوجود ستمبر کے اختتام تک 1 لاکھ 30 ہزار سے زائد افریقی تارکین وطن یمن پہنچے۔ اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے اب تک 1 لاکھ 48 ہزار افراد کو ہنگامی امداد فراہم کی ہے اور تمام متحارب فریقین پر شہریوں کی سیکیورٹی، انسانی امداد کی بلا رکاوٹ رسائی اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی پاسداری کا زور دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
23 November 2026
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026
وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی
23 November 2026
امریکا مطالبات تسلیم کرے تو آبنائے ہرمز چند گھنٹوں میں کھول سکتے ہیں: اسماعیل بقائی
23 November 2026
عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانےکی مہلت دیدی
23 November 2026
یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق
23 November 2026
نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہیے: ملک احمد
23 November 2026
پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات، ریلی ملتوی کرنے کی درخواست
23 November 2026