LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکہ نے تارکینِ وطن کے ورک پرمٹ کی خودکار توسیع کی سہولت ختم کر دی: ڈی ایچ ایس کا نیا قانون کراچی میں جکھرانی ہاؤس پر پولیس چھاپہ: رکن اسمبلی اعجاز جکھرانی کا چھوٹے بھائی سے لاتعلقی کا اعلان، اعلیٰ سطح انکوائری کا مطالبہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کی توثیق کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا جنوبی کوریا: کیمیائی پلانٹ میں بدترین آتشزدگی، 7 ہزار کارکنوں کا انخلا اقوام متحدہ نے قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے محفوظ رہائشگاہوں کیلئے سرمایہ کاری ناگزیر قرار دیدی سعودیہ پر حملوں کے منفی اثرات پوری دنیا پر پڑ سکتے ہیں: آئی ایم ایف نے خبردار کر دیا یمن میں بے گھر افراد کی بڑھتی تعداد سے بنیادی مسائل سنگین ہونے لگے: اقوام متحدہ یوکرین تنازع کا حل: امریکا اور یورپ کی 4 نکاتی امن تجاویز کیلئے سفارتی کوششیں تیز امریکا میں مہنگائی مزید بڑھ گئی، ٹرمپ انتظامیہ قابو پانے کیلئے متحرک انتظار کریں اور دیکھیں ایران کیخلاف کیا کرتے ہیں، صدر ٹرمپ کی نئی کارروائی کی دھمکی یوکرین کے روسی آئل ریفائنریز پر حملے، توانائی جنگ بندی کے آثار نظر نہیں آ رہے: الیگزینڈر نوواک سائبر خطرات نئی سطح پر پہنچ گئے، روس ڈیجیٹل خودمختاری مزید مضبوط کرے گا: صدر پوتن یوکرین کے روس پر رواں سال کے سب سے بڑے ڈرون حملے، 902 ڈرونز تباہ روسی اور چینی وزرائے خارجہ کی ملاقات: امریکا، یوکرین اور ایران کی صورتحال پر تبادلہ خیال یوکرین اور سٹار لنک پر پابندیاں امریکی حکومت لگاتی ہے، ایلون مسک

سعودیہ پر حملوں میں اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے: عراقی وزیراعظم کی یقین دہانی

Web Desk

15 October 2026

عراق کے وزیراعظم علی الزیدی اپنے عہدے کا منصب سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے باضابطہ سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے ہیں، جہاں انہوں نے خطے میں امن و استحکام اور دوطرفہ سیکیورٹی تعاون کے حوالے سے اہم مذاکرات کیے ہیں۔

دورے کے دوران عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزاد محمد بن سلمان سے ملاقات کی، جس میں علاقائی صورتحال، کشیدگی اور باہمی سیکیورٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ عراقی وزیراعظم نے کنگ خالد ایئرپورٹ پر حوثی ملیشیا کی جانب سے کیے گئے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور سعودی قیادت کو واضح یقین دہانی کرائی کہ بغداد اپنی سرزمین کو سعودی عرب یا کسی بھی دیگر ہمسایہ ملک کے خلاف عسکری کارروائیوں اور حملوں کے لیے ہرگز استعمال نہیں ہونے دے گا۔ انہوں نے کہا کہ عراق اور سعودی عرب کے تعلقات خصوصی اسٹریٹجک اہمیت کے حامل ہیں اور دونوں ممالک کا امن ایک دوسرے سے جڑا ہے۔

اس موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بغداد کے ساتھ امن و امان، معاشی ترقی اور سیکیورٹی رابطہ کاری کے شعبوں میں تعلقات مزید استوار کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے عراقی حکومت کی سفارتی کوششوں اور مذاکراتی عمل کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔