انتظار کریں اور دیکھیں ایران کیخلاف کیا کرتے ہیں، صدر ٹرمپ کی نئی کارروائی کی دھمکی
Web Desk
15 October 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی موجودہ سیاسی و عسکری صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں اقتدار کا شیرازہ اس حد تک بکھر چکا ہے کہ وہ خود نہیں جانتے کہ تہران میں مذاکرات اور بات چیت کے لیے کس رہنما سے رابطہ کیا جائے۔
اپنے حامیوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا، “میں ڈیل کرنے کا ماہر ہوں اور اسی صلاحیت کی بنا پر انتہائی کامیاب اور امیر بنا ہوں، لیکن اس وقت کسی کو اندازہ نہیں کہ ایران میں اصل قیادت کون کر رہا ہے”۔ انہوں نے یوکرین جنگ کا ذمہ دار سابق صدر جوبائیڈن کی غلط پالیسیوں کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ بائیڈن روس کا مسلسل مذاق اڑاتے رہے جس سے تنازع نے جنم لیا۔ ٹرمپ نے اپنے حامیوں سے اپیل کی کہ وہ آنے والے امریکی وسط مدتی انتخابات (Midterm Elections) میں اس طرح بڑھ چڑھ کر ووٹ دیں جیسے وہ خود بیلٹ پیپر پر بطور امیدوار موجود ہوں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ریپبلکنز الیکشن ہار گئے تو عوام سوشل سیکیورٹی، ٹپس پر ٹیکس کی چھوٹ اور دیگر معاشی مراعات سے محروم ہو جائیں گے۔
امریکی صدر نے ایران کے خلاف اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اشارہ دیتے ہوئے حامیوں سے کہا کہ وہ “انتظار کریں اور دیکھیں کہ امریکہ ایران کے خلاف کیا انتہائی قدم اٹھاتا ہے”۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ ایران کے معاملے پر اب بہت حد تک حتمی فیصلہ کر چکا ہے اور خود ایرانی حکام بھی اس کے منتظر ہیں۔ صدر ٹرمپ نے واضح اور حتمی موقف اپناتے ہوئے کہا کہ ان کی انتظامیہ کا سب سے بنیادی مقصد یہ ہے کہ ایران کو کسی بھی قیمت پر ایٹمی اور جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکا جائے۔
متعلقہ عنوانات
لیبیا کے شہر بن غازی میں روسی بحری جنگی جہاز پر ڈرون حملہ، متعدد افراد زخمی
23 November 2026
بھارت سے آنے والے 2 ہزار 339 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے
23 November 2026
مریم اورنگزیب نے وزیراعلی ٰ پنجاب کو سپر سی ایم قرار دے دیا
23 November 2026
تیاریاں مکمل، 24 نومبر کو راولپنڈی میں مریم نواز کا تاریخی استقبال ہوگا: حنیف عباسی
22 November 2026
دہشتگردی پر بات ہوگی اور شواہد کے ساتھ ہو گی: مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو جواب
22 November 2026
چک شومر دوبارہ ناکام ہوں گے، ان کے ساتھ کام کرنا مشکل ہوگا، ٹرمپ
22 November 2026
کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے پروفیشنل ٹیم قائم کریں گے: ایس ایم تنویر
22 November 2026
شمالی وزیرستان: کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل محمد نعیم اختر کا دورہ، امن اور خطے سے محبت کا اظہار
22 November 2026