پی ٹی آئی نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو نااہل قرار دینے کے فیصلے کو تشویشناک قرار دے دیا
Web Desk
18 December 2025
اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو نااہل قرار دینے کے فیصلے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے آئین سے انحراف قرار دیا ہے۔
پی ٹی آئی کے مطابق ججز کے احتساب کا واحد آئینی فورم سپریم جوڈیشل کونسل ہے اور اس فورم کو نظرانداز کرنا ایک خطرناک نظیر قائم کرنے کے مترادف ہے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل کے دائرہ اختیار کو بائی پاس کرنا نہ صرف آئینی اصولوں کے خلاف ہے بلکہ عدالتی نظام کے استحکام کے لیے بھی نقصان دہ ہو سکتا ہے۔
پی ٹی آئی نے مؤقف اختیار کیا کہ کسی بھی جج کو حقِ سماعت اور منصفانہ ٹرائل کے بغیر نااہل قرار دینا انصاف کے بنیادی تقاضوں کے منافی ہے، جو دراصل انصاف کے قتل کے مترادف ہے۔ پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ آج ایک جج کو نشانہ بنایا گیا ہے، کل دیگر ججز بھی اسی طرح کے فیصلوں کی زد میں آ سکتے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے دور رس اثرات ہوں گے اور اس سے عدلیہ کی آزادی پر سنگین سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔ پی ٹی آئی نے زور دیا کہ آئین اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے عدالتی احتساب کے طے شدہ آئینی طریقہ کار پر ہی عمل ہونا چاہیے۔
متعلقہ عنوانات
حکومت اور پی ٹی آئی قیادت کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے
2 October 2026
دریائے سندھ کا پانی پینے کے قابل نہیں رہا: محکمہ آبپاشی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
1 October 2026
وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات، تصاویر جاری
1 October 2026
کراچی ایئرپورٹ پر کسٹمز کی کارروائی، 60 لاکھ روپے کا سامان برآمد
1 October 2026
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ
1 October 2026
ستمبر میں مہنگائی 1.27 فیصد بڑھ گئی، سالانہ شرح 10.26 فیصد ریکارڈ
1 October 2026
فیول سبسڈی سکیم سے 75 لاکھ سے زائد شہری مستفید، وزیراعظم نے حکومتی اقدامات کو سراہ
1 October 2026
لانگ مارچ معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ
1 October 2026