خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
Web Desk
2 October 2026
خلیجی تعاون کونسل (GCC) کے رکن ممالک اور دیگر عرب ریاستوں نے مدینہ منورہ کے ‘طیبہ گرڈ اسٹیشن’ پر حوثی ملیشیا کے ڈرون حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مملکتِ سعودی عرب سے کامل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ مسجدِ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بجلی فراہم کرنے والے شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانا ایک سنگین اور ناقابلِ برداشت اشتعال انگیزی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات (UAE)، بحرین اور کویت نے مشترکہ طور پر اس حملے کو سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ بحرین کی حکومت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے حوثی باغیوں کی مسلسل جارحیت کے خلاف سخت ترین اقدام اٹھانے کا مطالبات کیا ہے، جبکہ اردن نے بھی سعودی عرب کی علاقائی سالمیت اور سیکیورٹی کے دفاع کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے
متعلقہ عنوانات
امریکی ریاست نیو جرسی کی مارلبورو ٹاؤن شپ پر مسجد کی تعمیر سے انکار پر وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر
2 October 2026
حکومت اور پی ٹی آئی قیادت کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے
2 October 2026
حوثی ملیشیا کے 2 میزائل، 4 ڈرونز فضا میں ہی تباہ کر دیئے: ترجمان اتحادی افواج
2 October 2026
ٹرمپ کے ایرانی فوج کے مکمل تباہ ہونے کے بیان میں کوئی صداقت نہیں: مجید ابن رضا
2 October 2026
ڈیزل کی قیمتیں ایک سال تک معمول پر نہیں آسکیں گی: امریکی کمپنیوں نے خبردار کر دیا
2 October 2026
امریکا میں ہاؤسنگ قرضوں کی شرح 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
2 October 2026
ایران میں غیر ملکی کرنسیوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر ریکارڈ اضافہ
2 October 2026
معاون پائلٹ نے طیارے کے کپتان پرحملہ کیا، سعودی اور اماراتی ابتدائی تحقیقات میں انکشاف
2 October 2026