سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
Web Desk
2 October 2026
سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے امریکہ اور فرانس کے ہم منصبوں سے الگ الگ ٹیلی فونک رابطے کیے ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شہزادہ خالد بن سلمان نے امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ (Pete Hegseth) سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی امریکہ حکمت عملی اور دفاعی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلۂ خیال کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال اور علاقائی سلامتی و استحکام سے متعلق اہم امور پر گفتگو ہوئی۔
علاوہ ازیں، سعودی وزیر دفاع نے فرانسیسی وزیر مسلح افواج کیتھرین ووٹرین (Catherine Vautrin) سے بھی فون پر رابطہ کیا اور باہمی دفاعی تعاون کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس گفتگو کے دوران علاقائی امن کو درپیش موجودہ چیلنجز پر تفصیل سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر دفاع نے دونوں وزرائے دفاع پر زور دیا کہ وہ خطے اور عالمی سطح پر امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے مربوط اقدامات کو یقینی بنائیں۔
متعلقہ عنوانات
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
23 November 2026
پاکستان اور عمان کا تجارت و سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق
23 November 2026
محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
23 November 2026
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
23 November 2026
شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
23 November 2026
12 سال بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا، محسن نقوی
23 November 2026
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات
23 November 2026
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026