LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ

دہشت گردی کا خطرہ صرف خیبر پختونخوا نہیں، پورے پاکستان کو ہے: رانا ثناء اللہ

Web Desk

14 October 2026

وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے خبردار کیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خطرات سورج کی طرح عیاں ہیں اور اگر اس کا بروقت اور سخت سدباب نہ کیا گیا تو یہ صرف خیبر پختونخوا ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی سلامتی اور وجود کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔

ایک نجی ٹی وی چینل (دنیا نیوز) سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے اپوزیشن کے اس موقف کو مسترد کر دیا جس میں صوبے میں ایمرجنسی یا وفاقی اقدامات سے متعلق ثبوت مانگے جا رہے تھے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جو صورتحال سب کے سامنے واضح ہو، اس کا ثبوت مانگنے کا کیا جواز ہے؟ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق اور ہندوستانی ناکامیوں کے بعد بھارت افغانستان میں بیٹھ کر پراکسیز کا سہارا لے رہا ہے، جہاں ڈرون حملوں اور اسرائیلی تکنیکی معاونت کے ذریعے عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کو امن و امان کے قیام کے لیے اپنا آئینی کردار ادا کرنے کا کہا گیا تھا، مگر ان کے انکار کے بعد وفاق کو انتظام سنبھالنا پڑا۔ اب امن و امان کے خلا کو پُر کیا جائے گا اور پاکستان کی مسلح افواج و قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں کا مکمل قلع قمع کریں گے۔ مذاکرات سے متعلق سوال پر انہوں نے واضح کیا کہ اپوزیشن اگر بات چیت چاہتی ہے تو اسے موجودہ جمہوری نظام کا حصہ بن کر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔