LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

مسلم خاتون ڈاکٹر نسرین پروین کا حجاب کھینچنا اسلامی تہذیب اور عورت کی عزت پر حملہ ہے،اعلامیہ

Web Desk

18 December 2025

لاہور میں وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ اور وفاق المساجد الرضویہ کی مجلسِ شوریٰ کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک بھر سے 500 سے زائد جید علماء اور مفتیانِ کرام نے شرکت کی۔ اجلاس کے اختتام پر ایک متفقہ شرعی اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں بھارت میں مسلم خاتون ڈاکٹر نسرین پروین کا حجاب کھینچنے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ مسلم خاتون کا حجاب کھینچنا اسلامی تہذیب، عورت کی عزت اور مذہبی شناخت پر کھلا حملہ ہے۔ علماء و مفتیانِ کرام نے اس واقعے کو مذہبی آزادی اور انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حجاب مسلمان عورت کا آئینی اور بنیادی حق ہے جسے کوئی طاقت سلب نہیں کر سکتی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان نے کہا کہ اس واقعے نے بھارت میں مسلم خواتین کے غیر محفوظ ہونے کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار فوری طور پر قوم سے معافی مانگیں، کیونکہ حجاب کھینچنا عورت کی عزت، ایمان اور شناخت پر براہِ راست حملہ ہے۔شرعی اعلامیے میں اقوام متحدہ، او آئی سی اور دیگر عالمی اداروں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اس سنگین واقعے کا فوری نوٹس لیں اور مسلم خواتین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔آخر میں محمد اکرم رضوی نے اعلان کیا کہ اس واقعے کے خلاف اور عورت کی عزت و وقار کے موضوع پر کل ملک بھر میں جمعۃ المبارک کے خطبات دیے جائیں گے، جن میں بھارت کی مذمت اور مسلم خواتین کے حقوق پر زور دیا جائے گا۔