LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ

بانی پی ٹی آئی سے کل ملاقات کرنے والوں کے نام جیل حکام کو ارسال

Web Desk

12 October 2026

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے کل اڈیالہ جیل راولپنڈی میں اہم قانونی و سیاسی مشاورت اور ملاقات کے لیے اپنے مرکزی رہنماؤں اور وکلا کے ناموں پر مشتمل رسمی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی ہے۔

جیل انتظامیہ کو ارسال کی گئی فہرست میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، سینئر قانونی رہنما نیاز اللہ نیازی اور ایڈووکیٹ خالد یوسف چوہدری کے نام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وکلا ٹیم کے دیگر اراکین فیصل ملک، چوہدری اویس اور غلام مصطفیٰ بلوچ کو بھی ملاقات کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق نامزد رہنماؤں اور قانونی ٹیم کی کل اڈیالہ جیل آمد متوقع ہے جہاں وہ بانی پی ٹی آئی سے قانونی امور، پارٹی پالیسی اور دیگر اہم معاشی و سیاسی پیش رفت پر تبادلہ خیال کریں گے۔

دوسری جانب، ملاقات کے موقع پر کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے راولپنڈی پولیس اور سیکورٹی اداروں کی جانب سے اڈیالہ جیل کے اطراف اور تمام روٹس پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور فاضل حصار قائم کر دیا گیا ہے۔