LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسلام آباد پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی منتقل چاند نظر آگیا، پاکستان میں کل یکم جمادی الاول ہوگی صوبے کو انتشار نہیں خدمت کی ضرورت ہے، مریم نواز کی خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کے امور کی نگرانی کیلئے 11 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کر دی ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری خلیجی ممالک دیکھ چکے امریکی نام نہاد سکیورٹی چھتری کتنی مؤثر ہے: ایران ہماری پالیسی اسلام آباد سے آئے گی، کابل، قندھار اور جلال آباد سے نہیں: فیصل کریم کنڈی وزیراعظم کا ایس ایم ایز کیلئے قرضوں کا حجم 2028 تک 2.2 ٹریلین روپے کرنے کا حکم خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں امن و ترقی کیلئے فنڈز کی فوری فراہمی کا فیصلہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نفاذ کے خلاف سینیٹ میں قرارداد جمع صدر زرداری کی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات، عالمی تعلقات مضبوط بنانے پر زور ترکی میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، 11 افراد ہلاک، 27 زخمی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے برازیلی فوجی وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق ایمرجنسی کا نفاذ تحریک انصاف کی ضد اور عدم تعاون کا نتیجہ ہے: طارق فضل چودھری وزیر خزانہ کی سربراہ ای ایس سی اے پی سے ملاقات، معاشی اصلاحات پر گفتگو

صوبے کو انتشار نہیں خدمت کی ضرورت ہے، مریم نواز کی خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید

Web Desk

12 October 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں موجودہ ایمرجنسی اور گورنر راج کی صورتحال عوام کا نہیں بلکہ پی ٹی آئی کی 13 سالہ نااہلی، بدامنی اور انتشار کی سیاست کا نتیجہ ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر جاری کردہ اپنے ایک تفصیلی بیان میں مریم نواز نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کی پیش رفت کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں صوبے ایک ہی آئین اور قومی خزانے کا حصہ ہیں، لیکن فرق صرف نیت اور اہلیت کا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر پنجاب میں صفائی، اسکالرشپ، گرین الیکٹرک بسیں، پختہ سڑکیں اور مفت ادویات کی سہولیات مل سکتی ہیں تو خیبر پختونخوا میں کیوں نہیں؟ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پچھلے 13 برسوں کے دوران کے پی کے عوام کو صرف دھرنے، گالم گلوچ اور سستے ٹرینڈز دیے گئے اور عوامی صحت و حفاظت کے بجائے توجہ اسلام آباد پر چڑھائی پر رکھی گئی۔ انہوں نے زور دیا کہ حکومتیں بڑھکوں سے نہیں بلکہ کام سے چلتی ہیں اور کے پی کو اب انتشار نہیں بلکہ واقعی خدمت کی ضرورت ہے۔