اسلام آباد میں ریڈ الرٹ جاری، پولیس کی بھاری نفری تعینات
Web Desk
12 October 2026
خیبر پختونخوا میں پیدا شدہ بحرانی صورت حال کے تناظر میں ملک گیر سیکیورٹی اور وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے اسلام آباد میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کرتے ہوئے ‘ریڈ الرٹ’ جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے سیکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے دارالحکومت کے تمام اہم چوک چوراہوں اور حساس مقامات پر بھاری نفل رائفلز اور انٹی فساد فورس کے اہلکار تعینات کر دیے ہیں۔
شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کر کے چیکنگ سخت کر دی گئی ہے جبکہ ریڈ زون کی سیکیورٹی انتہائی سخت کرتے ہوئے عام اور غیر متعلقہ افراد کا داخلہ مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ سرکاری و حساس عمارتوں کی حفاظت کے لیے پولیس کے ہمراہ رینجرز کے دستے بھی الرٹ کر دیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کے تمام ایس پیز، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو خود فیلڈ میں رہنے اور صورتحال کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی کرنے کی سخت ہدایت کی گئی ہے۔ انتظامیہ نے واضح حکم جاری کیا ہے کہ شہر میں کہیں بھی احتجاجی بینرز، مشکوک نقل و حرکت یا غیر قانونی ہجوم نظر آنے پر فوراً ایکشن لیا جائے جبکہ دفعہ 144 کی ورزی کرنے والے کسی بھی شخص کو بلا تاخیر گرفتار کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026