LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ

ضلع کرم میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، 12 دہشتگرد ہلاک

Web Desk

12 October 2026

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع کرم میں پاک افغان سرحد پر خوارج کے ایک عسکریت پسند گروہ کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے مؤثر اور سیکیورٹی فورسز کی درست جوابی کارروائی میں 12 خوارج اور افغان طالبان کو ہلاک کر دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 10 اکتوبر 2026ء کو جب سرحد کے قریب خوارج کی جانب سے دراندازی کی کوشش کی گئی تو افغان طالبان کی پوسٹوں نے بھی دراندازی کرنے والے عسکریت پسندوں کی مدد کے لیے پاک فوج پر فائرنگ کی۔ سیکیورٹی فورسز نے اس بلا اشتعال فائرنگ کا فوری اور مؤثر جواب دیا جس کے نتیجے میں سرحد پار سے حملہ آور ہونے والے عناصر کو شدید جانی نقصان اٹھانا پڑا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فائرنگ کے اس شدید تبادلے کے دوران پاک فوج کے 40 سالہ نائب صوبیدار ہدایت امان (تعلق ضلع غذر) نے وطن عزیز کا دفاع کرتے ہوئے بہادری سے جامِ شہادت نوش کیا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ افغان طالبان کی عبوری حکومت اپنی سر زمین کو پاکستان کے خلاف عسکریت پسندی کے لیے استعمال ہونے سے روکنے اور بین الاقوامی انسدادِ دہشت گردی کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں مسلسل ناکام رہی ہے۔ پاک فوج نے اعادہ کیا ہے کہ ‘عزمِ استحکام’ کے تحت ملکی سرحدوں کی حفاظت اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز بلا تعطل اور پوری قوت سے جاری رہیں گے۔