LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ

خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر

Web Desk

11 October 2026

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ اور وفاقی حکمنامے کے بعد گورنر فیصل کریم کنڈی کی سربراہی میں 11 رکنی ایڈوائزری کونسل کا پہلا باضابطہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے کو درپیش انتظامی و سیکیورٹی چیلنجز، امن و امان کی بحالی اور کرپشن کے خاتمے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ امن کا قیام اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ کونسل کی اولین ترجیح ہے، جس کے لیے خیبر پختونخوا پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی عملی استعداد کار میں فوراً اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے انتظامی امور میں کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کو قدرتی وسائل اور سیاحت کے فروغ سے معاشی طور پر مستحکم بنایا جائے گا۔ گورنر کے پی نے کونسل کے تمام ارکان کو محنت اور لگن سے کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اعادہ کیا کہ تمام متعلقہ فریقین مل کر صوبے کو بحران سے نکالیں گے۔