میناب سکول حملے میں 168 افراد شہید ہوئے، امریکا کو جواب دہ بنائیں گے: ایران
Web Desk
11 October 2026
ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے انکشاف کیا ہے کہ میناب اسکول پر امریکی حملے کے خلاف بین الاقوامی سطح پر قانونی کارروائیوں کا دائرہ کار وسیع ہو رہا ہے، اور امریکا و یورپ کے وکلا واشنگٹن کے خلاف مقدمات دائر کرنے کے لیے رضاکارانہ طور پر سامنے آ رہے ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ متعدد غیر ملکی قانونی ٹیموں نے اس واقعے کی تحققات شروع کر کے متعلقہ ممالک کی عدالتوں میں مقدمات درج کروا دیے ہیں، جبکہ ایرانی عدلیہ بھی باضابطہ فردِ جرم جاری کر چکی ہے۔ کاظم غریب آبادی نے دعویٰ کیا کہ ایران کے خلاف امریکی جارحیت کے پہلے روز بچوں سے بھرے اسکول پر کیے گئے اس حملے میں طالب علموں، اساتذہ اور والدین سمیت 168 افراد شہید ہوئے، جو کہ کھلم کھلا جنگی جرم ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران اس سانحے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے غیر ملکی وکلا کو تمام لازمی شواہد اور دستاویزات فراہم کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026
ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار
23 November 2026
یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی
23 November 2026
معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ
23 November 2026