خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج مسائل کا حل نہیں، جمہوریت دشمنی کا سفر جاری ہے: حافظ نعیم الرحمان
Web Desk
11 October 2026
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی سخت مخالفت کرتے ہوئے اس اقدام کو مسائل کا حل ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ‘ایکس’ پر اپنے ایک جاری کردہ بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جب اقتدار پر فائز قوتیں غیر معمولی آئینی اقدامات اور گورنر راج کے ذریعے حکومت چلانے کی کوشش کریں تو اس کا صاف مطلب ہے کہ ان کی حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے۔ انہوں نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کی جماعتوں نے رجیم چینج کے وقت سے جو تماشا شروع کیا تھا، جمہوریت دشمنی کا وہ سفر آج بھی بلا تعطل جاری ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی تاریخ عوامی مینڈینٹ تسلیم نہ کرنے اور گورنر راج مسلط کرنے سے بھری پڑی ہے، جس سے یہ بات روزِ روشن کی طرح عیاں ہو چکی ہے کہ ‘فارم 47’ کے ذریعے مسلط کردہ یہ پورا نظام مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔
متعلقہ عنوانات
مچھ میں ٹرک اور وین میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی
11 October 2026
خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر
11 October 2026
میناب سکول حملے میں 168 افراد شہید ہوئے، امریکا کو جواب دہ بنائیں گے: ایران
11 October 2026
خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو مسترد کرتے ہیں: مولانا فضل الرحمان
11 October 2026
آرٹیکل 232 کے تحت صدر کی طرف سے ایمرجنسی نافذ کرنے کا گزیٹ نوٹیفکیشن جاری
11 October 2026
آرٹیکل 245 کے تحت خیبر پختونخوا میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری
11 October 2026
وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا کے نامزد اضلاع میں ایریا ڈیویلپمنٹ سیکرٹریٹ قائم کرنے کا حکم
11 October 2026
خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم
11 October 2026