کے پی میں بڑا بیوروکریٹک الٹ پھیر: پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 15 اعلیٰ افسران کے صوبے سے تبادلے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت
Web Desk
11 October 2026
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ اور چیف سیکرٹری کی تبدیلی کے بعد وفاقی حکومت نے بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر غیر معمولی تبدیلیاں کرتے ہوئے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (PAS) کے 15 سینئر افسران کا صوبے سے تبادلہ کر دیا ہے۔ وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ الگ الگ نوٹیفکیشنز کے مطابق گریڈ 21 کے افسران اکرام اللہ اور عنبر علی خان، گریڈ 20 کے شاہد اللہ اور سہیل خان سمیت گریڈ 18 تا 19 کے متعدد اہم افسران (شاہ فہد، کیپٹن ر میاں عادل اقبال، کیپٹن ر سرمد سلیم اکرم، شفیع اللہ خان، کیپٹن ر زبیر خان، وقار علی، کیپٹن ر ثناء اللہ خان، محمد احتشام الحق، محمد فہیم اور محمد عثمان) کا خیبر پختونخوا سے تبادلہ کر کے انہیں فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس بڑی انتظامی سرجری کا مقصد صوبے میں حکومتی رٹ کی بحالی اور امن و امان کی صورتحال کے تناظر میں انتظامی ڈھانچے کی ازسرِنو تنظیمِ نو کرنا ہے۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026