سڈنی واقعہ کو بغیر ثبوت یا شواہد پاکستان سے جوڑنے کی کوشش کی گئی، عطا تارڑ
Web Desk
18 December 2025
نیشنل سائبر سکیورٹی کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ نیشنل سائبر سکیورٹی پالیسی کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے اور سائبر حملوں سے نمٹنے کے لیے نیشنل سائبر سکیورٹی سینٹر فعال ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سائبر جرائم کے خلاف کارروائی کے دوران متعدد غیر قانونی نیٹ ورکس اور جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی کی گئی ہے اور مزید اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ مس انفارمیشن کا خاتمہ کیا جا سکے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سوشل میڈیا اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز معلومات کے تبادلے کو تیز کرتے ہیں، لیکن اس کے ساتھ جعلی خبریں، غلط معلومات اور منفی پروپیگنڈے میں بھی اضافہ ہوا ہے، جو قومی سلامتی، سماجی ہم آہنگی اور معیشت پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ ڈیٹا کے تحفظ کے لیے سائبر سکیورٹی نظام کو مضبوط بنانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور عوام میں شعور پیدا کرنے کے لیے قومی سطح پر سائبر سکیورٹی آگاہی مہم چلائی جائے گی۔انہوں نے سڈنی واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے بغیر ثبوت یا شواہد اسے جوڑنے کی کوشش کی گئی، حالانکہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے۔
متعلقہ عنوانات
اسلام آباد پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی منتقل
12 October 2026
چاند نظر آگیا، پاکستان میں کل یکم جمادی الاول ہوگی
12 October 2026
صوبے کو انتشار نہیں خدمت کی ضرورت ہے، مریم نواز کی خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید
12 October 2026
وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کے امور کی نگرانی کیلئے 11 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کر دی
12 October 2026
ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری
12 October 2026
خلیجی ممالک دیکھ چکے امریکی نام نہاد سکیورٹی چھتری کتنی مؤثر ہے: ایران
12 October 2026
ہماری پالیسی اسلام آباد سے آئے گی، کابل، قندھار اور جلال آباد سے نہیں: فیصل کریم کنڈی
12 October 2026
وزیراعظم کا ایس ایم ایز کیلئے قرضوں کا حجم 2028 تک 2.2 ٹریلین روپے کرنے کا حکم
12 October 2026