گورنر خیبرپختونخوا کی صدر مملکت سے ملاقات، صوبے کی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ
Web Desk
10 October 2026
صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایوانِ صدر میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایک اہم اعلیٰ سطحی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صدر مملکت کو صوبہ خیبر پختونخوا میں بدامنی کی بڑھتی ہوئی صورتِ حال، سیکیورٹی کے چیلنجز اور حالیہ سیاسی کشیدگی کے باعث پیدا ہونے والے امن و امان کے مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر صوبے میں امن کی بحالی، شہریوں کے تحفظ اور آئینی و قانونی اختیارات کے ممکنہ استعمال سے متعلق امور پر بھی طویل مشاورت کی گئی۔
ملاقات کے بعد میڈیا نمائندگان سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صوبے میں پیدا ہونے والے بحران کی سنگینی کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں موجودہ حالات کے تناظر میں ایمرجنسی یا گورنر راج نافذ نہ کرنے کی اب مزید کوئی گنجائش باقی نہیں بچی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ وفاقی حکومت نے آخری حد تک اس انتہائی اقدام سے بچنے اور معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کی بھرپور کوشش کی۔ محسن نقوی نے سیاسی و اپوزیشن رہنماؤں کا حوالہ دیتے ہوئے چیلنج کیا کہ “آپ مولانا فضل الرحمان اور بیرسٹر گوہر سے پوچھیں کہ میں نے اس بحران کو ٹالنے کے لیے کتنی تگ و دو کی، انہوں نے خود دیکھا کہ حکومت نے کس حد تک لچک کا مظاہرہ کیا”، تاہم اب حالات اس نقطے پر پہنچ چکے ہیں جہاں آئینی اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026