LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کے لیے جامع حکمتِ عملی مرتب کرنے کی ہدایت لاہور ہائیکورٹ نے آئل مل ڈی سیل کرنے کا مجسٹریٹ کا حکم کالعدم قرار دے دیا محسن نقوی کا ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، 31 دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر مریم نواز برہم، 10 ارب روپے کی سبسڈی منظور نواب شاہ میں مال بردار ٹرین کی بوگی پٹری سے اتر گئی مقبوضہ جموں و کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر مذاکرات ہونے چاہئیں: طاہر اندرابی دہلی میں کاکروچ پارٹی کا احتجاج، 250 ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو سٹیشنز بند بجلی اور گیس کے موجودہ سلیب اور کراس سبسڈی نظام ختم کرنے کی تیاری پی ٹی آئی کا لانگ مارچ سہیل آفریدی کی قیادت میں چارسدہ پہنچ گیا حرمین شریفین کی حرمت سرخ لکیر، عبور نہیں کیا جا سکتا: امام حرم شیخ السدیس گورنر راج یا ایمرجنسی؟ وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا روس سے ڈیزل خریدنے کا معاہدہ جنگ لمبی کرنے کیلئے سرمایہ کاری ہے، زیلنسکی نیپال میں سکول بس حادثے کا شکار، 4 طلبہ سمیت 5 افراد ہلاک، 14 زخمی امریکا کو کیوبا کیساتھ ایندھن اور دیگر اشیاء کی تجارت محدود کرنے کا حق نہیں: برونو روڈریگز روسی حملوں سے یوکرین میں مزید ہلاکتیں، زیلنسکی کا نیٹو سے دفاعی امداد کا مطالبہ

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کے لیے جامع حکمتِ عملی مرتب کرنے کی ہدایت

Web Desk

10 October 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ذیابیطس کی روک تھام اور اس سے بچاؤ کے لیے ایک جامع اور مؤثر قومی حکمتِ عملی مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے۔ قومی و بین الاقوامی طبی ماہرین کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بڑھتے ہوئے طبی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے علاج کے ساتھ احتیاط اور صحت مند طرزِ زندگی کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے نوجوانوں بالخصوص اسکول و کالج کے طلبہ میں باقاعدہ جسمانی سرگرمی اور متوازن غذا کی اہمیت پر زور دیا اور ہدایات جاری کیں کہ میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے آگاہی مہمات چلائی جائیں۔ وزیراعظم نے ذیابیطس کی روک تھام کے لیے عالمی تجربات اور تحقیق سے استفادہ کرنے پر بھی زور دیا، جبکہ اینڈوکرائنولوجی سیمینار میں آئے ماہرینِ طب نے پاکستان کے اقدمات کو سراہتے ہوئے آگاہی مہمات میں مکمل تعاون کا اعادہ کیا۔