LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کے لیے جامع حکمتِ عملی مرتب کرنے کی ہدایت لاہور ہائیکورٹ نے آئل مل ڈی سیل کرنے کا مجسٹریٹ کا حکم کالعدم قرار دے دیا محسن نقوی کا ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، 31 دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر مریم نواز برہم، 10 ارب روپے کی سبسڈی منظور نواب شاہ میں مال بردار ٹرین کی بوگی پٹری سے اتر گئی مقبوضہ جموں و کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر مذاکرات ہونے چاہئیں: طاہر اندرابی دہلی میں کاکروچ پارٹی کا احتجاج، 250 ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو سٹیشنز بند بجلی اور گیس کے موجودہ سلیب اور کراس سبسڈی نظام ختم کرنے کی تیاری پی ٹی آئی کا لانگ مارچ سہیل آفریدی کی قیادت میں چارسدہ پہنچ گیا حرمین شریفین کی حرمت سرخ لکیر، عبور نہیں کیا جا سکتا: امام حرم شیخ السدیس گورنر راج یا ایمرجنسی؟ وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا روس سے ڈیزل خریدنے کا معاہدہ جنگ لمبی کرنے کیلئے سرمایہ کاری ہے، زیلنسکی نیپال میں سکول بس حادثے کا شکار، 4 طلبہ سمیت 5 افراد ہلاک، 14 زخمی امریکا کو کیوبا کیساتھ ایندھن اور دیگر اشیاء کی تجارت محدود کرنے کا حق نہیں: برونو روڈریگز روسی حملوں سے یوکرین میں مزید ہلاکتیں، زیلنسکی کا نیٹو سے دفاعی امداد کا مطالبہ

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج عالمی یومِ ذہنی صحت منایا جا رہا ہے

Web Desk

10 October 2026

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج ’عالمی یومِ ذہنی صحت‘ منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد ذہنی صحت کے مسائل سے متعلق شعور اجاگر کرنا اور اس سے منسلک سماجی بدنامی کا خاتمہ ہے۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق پاکستان میں تقریباً 3 کروڑ 24 لاکھ افراد کو ذہنی نگہداشت کی ضرورت ہے، تاہم سہولیات کے فقدان کے باعث 95 فیصد افراد علاج سے محروم ہیں اور ملک میں فی لاکھ آبادی پر صرف 0.19 ماہرینِ نفسیات دستیاب ہیں۔ ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حکومتِ پاکستان نے عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف کے تعاون سے ’قومی ذہنی صحت پالیسی 2026–2035‘ جاری کی ہے۔ اس سال اس دن کا عالمی موضوع ’ذہنی صحت کے مسائل سے گزرنے والے افراد کے تجربات سنیں، حقیقی آوازیں، حقیقی تبدیلی‘ مقرر کیا گیا ہے تاکہ متاثرہ افراد کے تجربات کو پالیسی سازی اور علاج کا حصہ بنایا جا سکے۔