LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مقبوضہ جموں و کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر مذاکرات ہونے چاہئیں: طاہر اندرابی دہلی میں کاکروچ پارٹی کا احتجاج، 250 ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو سٹیشنز بند بجلی اور گیس کے موجودہ سلیب اور کراس سبسڈی نظام ختم کرنے کی تیاری پی ٹی آئی کا لانگ مارچ سہیل آفریدی کی قیادت میں چارسدہ پہنچ گیا حرمین شریفین کی حرمت سرخ لکیر، عبور نہیں کیا جا سکتا: امام حرم شیخ السدیس گورنر راج یا ایمرجنسی؟ وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا روس سے ڈیزل خریدنے کا معاہدہ جنگ لمبی کرنے کیلئے سرمایہ کاری ہے، زیلنسکی نیپال میں سکول بس حادثے کا شکار، 4 طلبہ سمیت 5 افراد ہلاک، 14 زخمی امریکا کو کیوبا کیساتھ ایندھن اور دیگر اشیاء کی تجارت محدود کرنے کا حق نہیں: برونو روڈریگز روسی حملوں سے یوکرین میں مزید ہلاکتیں، زیلنسکی کا نیٹو سے دفاعی امداد کا مطالبہ سعودی عرب اپنی سلامتی کے دفاع کا حق رکھتا ہے، سعودی مندوب عبدالعزیز الواصل حوثیوں کا خطرہ اب یمن کا اندرونی معاملہ نہیں رہا، یمنی مندوب پاناما میں 7.7 شدت کا زلزلہ، متعدد ممالک میں سونامی کی وارننگ جاری ایران اب بھی امریکا کو جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، بلومبرگ روس جلد امریکا اور عالمی منڈی کو 3 لاکھ ٹن سے زائد ڈیزل فراہم کرے گا: ٹرمپ

دہلی میں کاکروچ پارٹی کا احتجاج، 250 ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو سٹیشنز بند

Web Desk

10 October 2026

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں کاکروچ جنتا پارٹی کی جانب سے انتخابی اصلاحات اور چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کے مطالبے پر بڑے احتجاج کی کال کے بعد مودی حکومت نے سخت سکیورٹی اقدامات کرتے ہوئے نئی دہلی اور حضرت نظام الدین ریلوے اسٹیشنوں کی 250 سے زائد ٹرینیں منسوخ کر دیں جبکہ دہلی میٹرو کے 57 اسٹیشنوں کے راستے بند کر دیے گئے ہیں۔ مظاہرے کو روکنے کے لیے پولیس نے پارٹی کے بانی ابھجیت ڈِپکے، سوروو داس، آشوتوش اور معروف یوٹیوبر دھروو راٹھی سمیت سینکڑوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا ہے۔ جنتر منتر کے اطراف کی تمام سڑکیں رکاوٹیں لگا کر سیل کر دی گئی ہیں، دفعہ 163 کے نفاذ کے ساتھ 20 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کر کے موبائل انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔ اتنے بڑے پیمانے پر ٹرینوں کی منسوخی کے فیصلے پر مسافروں اور ریلوے یونینوں نے شدید تشویش اور تنقید کا اظہار کیا ہے۔